سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 255 of 418

سیلابِ رحمت — Page 255

اعتراض کا مضمون بیان کرنا چاہتی ہیں۔یہ بہت اچھا مضمون ہے لیکن دونوں مصرعوں کا آپس میں وہ تقابل نہیں بنتا جو اس طرز کلام کا تقاضا ہے۔قرآن کریم میں جہاں دوسرے مصرعے کا مضمون ملتا ہے وہاں پہلے مصرع کے لئے بھی متقابل مضمون موجود ہے اس سے استفادہ کریں تو شعر کچھ اس شکل میں ڈھل جائے گا۔اپنی زمین گھٹنے سے غافل ہے پر مرے وسعت پذیر ارض و سماء پر بھی اعتراض اگر اپنے پہلے مصرع کا مضمون قائم رکھتے ہوئے الفاظ میں مناسب ترمیم کرنی ہو تو متبادل تجویز یہ ہے۔اُس کا مری نگاہِ ظفر موج سے وسعت پزیر ارض و سماء پر بھی اعتراض الفضل میں طبع ہونے والے احمدی شعراء کے کلام میں سے وقت ملے تو اپنائیت کے رنگ میں کبھی ایک آدھ شعر پر مشق ستم کر لیتا ہوں۔اس طرح ذہن کو چند منٹ سستانے کا موقع مل جاتا ہے۔اُمید 66 ہے برانہیں منائیں گی۔ناصر صاحب کو محبت بھر اسلام بچوں کو پیار۔“ ( مكتوب 92-12-3) نظم میں اصلاح کی گنجائش ہونا کس قدر باعث برکت ہو گیا۔جس مقام پر میرے آقا متمکن تھے اُس کی بلندی کو ذہن میں لا کر سوچئے ایک حقیر فقیر سے اس قدر بے تکلفانہ اظہار خیال کتنے بڑے دل والی من موہنی ہستی کا ہو سکتا ہے۔میں نے خوشی خوشی میں جواب دیتے 253