سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 204 of 418

سیلابِ رحمت — Page 204

سیلاب رحمت حیرت تھی کہ یہ میں ہوں یا ہے معجزہ کوئی وہ سامنے موجود ہیں، بس اتنا یقیں تھا دل سجدے میں تھا آنکھیں تھیں مصروف عبارت کعبہ بھی وہیں، عرش معلی بھی وہیں تھا ملاقات کے بعد محمود ہال میں لنگر خانہ مسیح موعود کا کھانا کھایا۔ہوسکتا ہے کسی نے محسوس بھی کیا ہو کہ یہ خاتون ہر طرف نظریں گھما گھما کر کیا دیکھ رہی ہے۔مگر لمبے عرصے کی پیاس بجھانی ہو تو ایسے ہی ہوتا ہے۔زاہد، مصور اور وقاص کے نیو یارک روانہ ہونے کے بعد ساری توجہ گھر سنبھالنے اور صبور کے تین سال کے شمر کو بہلانے میں لگ گئی۔ہماری محسنہ محترمہ پروین مختار صاحبہ نے مہربان ہستیوں کو فون پر خاکسار کی آمد کی اطلاع دی۔اس طرح بہت جلد ایک حلقے میں تعارف بلکہ بے تکلفی ہو گئی۔سب سے پہلے اپنی پیاری پھوپھی جان مکرمہ حلیمہ بیگم صاحبہ اور پھوپھا جان مکرم حسن محمد صاحب سے ملنے گئی۔یہ پھوپھی جان ابا جان سے شکل اور بات کرنے کے انداز میں بہت ملتی ہیں۔دونوں کو جماعت کی خدمت کی توفیق ملتی ہے۔خاندان اور جماعت کی پرانی یادوں کو تازہ کرتے رہے۔پھر پھوپھا جان نے حضرت چودھری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب کے تحفے ایک سوٹ اور کرسی بھی دکھائی۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے 23 مارچ کے یادگار دن صبور کو دوسرے بیٹے سے نوازا۔سینٹ جارجز ہسپتال کے چوتھے فلور سے سوتے جاگتے لندن کو دیکھنے کا موقع ملا۔دور دور تک بادلوں میں ملفوف ٹھنڈا یخ شہر، کہیں کہیں چمنیوں سے اٹھتا دھواں، پھول اوڑھے قطار در قطار درخت پر سکون خوشحال شہر۔میں نے سوچا اللہ پاک کی بے شمار نعمتوں کا اجتماع 202