سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 195 of 418

سیلابِ رحمت — Page 195

سیلاب رحمت تجربات وحوادث کے ساتھ پروگرام ریکارڈ ہونے لگے۔سعید صاحب اور عشرت صاحب نے بہت تعاون کیا۔کبھی چارٹ بناتے ، کبھی پہلے سے الفاظ لکھوا کے ریکارڈ کراتے اور سبق میں ترتیب سے لگاتے جاتے۔اس کے علاوہ میری فرصت کے مطابق اپنا وقت نکالتے اور ایک دفعہ میں کئی کئی پروگرام ریکارڈ کرتے۔فجزاھم اللہ تعالی۔یہ بالکل ابتداء کی باتیں ہیں۔بعد میں ہمیں ایئر کنڈیشن والا بڑا کمر ہل گیا تھا۔کچھ پروگرام تیار ہو گئے تو لندن بھیج دئے۔ہمارا خیال تھا کہ خامیوں کی نشاندہی ہوگی اور دوبارہ ریکارڈ کرنے کو کہا جائے گا مگر ہماری حیرت اور خوشی کی انتہا نہ رہی جب ایک دن ہمارا در ثمین کا پہلا پروگرام ایم ٹی اے سے نشر ہورہا تھا جو کراچی سے تیار ہونے والا پہلا پروگرام تھا۔میں تو سجدے میں گر گئی۔بے تحاشا خوشی کا عالم تھا۔یقین نہیں آرہا تھا۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا کرم ہے جو ہماری چھوٹی چھوٹی کوششیں قبول فرماتا ہے۔خیر ! ہر پروگرام کئی کئی دفعہ لگنے لگا۔کبھی کبھی کوئی پسندیدگی کا اظہار کر دیتا تو ہم پھولے نہ سماتے۔شافی نے کیمرے پر کام سیکھ لیا۔گھر کے کام نمٹا کے ہم دونوں گیسٹ ہاؤس چلے جاتے۔میں سامنے کرسی پر اور شافی کیمرے پر پروگرام کر کے آجاتے۔ریکارڈ کرنے والے تو رہتے ہی گیسٹ ہاؤس میں تھے۔کام کا جنون نت نئے خیال سمجھاتا۔لجنہ کراچی نے دھڑا دھڑ پروگرام بنا کر بھیجے۔تاریخ احمدیت کوئز پروگرام - اسلامی اصول کی فلاسفی۔کھانا پکانے کے پروگرام - ناصرات کی نظمیں اور کوئز - گڑیا کی شادی - انٹرویوز - عید ملن۔ہنر جیسے پروگرام ریکارڈ کرائے۔ایک دھن لگ گئی تھی کہ جس طرح بھی ممکن ہو ایم ٹی اے کے لئے کام کرنا ہے۔پھر ہمیں ایک غضب کی سند ملی۔یعنی حضرت خلیفہ امسیح الرابع کا پیارا امکتوب موصول ہوا: 193