سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 194 of 418

سیلابِ رحمت — Page 194

سیلاب رحم مصروف نظر آتے۔ہمیں بالکل مؤدب اور خاموش رہنا پڑتا تھا۔کمرے میں مکرم سعید بھٹی صاحب اور مکرم عشرت صاحب موجود تھے جو کیمرہ اور لائٹ سیٹ کر رہے تھے۔ہمیں بٹھانے کے بعد پوچھا کیا کرنا ہے؟ کیا کرنا تو ہمیں معلوم تھا مگر کیسے کرنا ہے یہ بالکل معلوم نہیں تھا۔وہ بھی نئے اور ہم بھی۔کوشش اور کامیابی کے تناسب سے کام کرنا تھا۔جب سب بیٹھ گئے تو پنکھے کی گھوں گھوں بند کرنے کے لئے پنکھا بند کیا گیا۔دروازہ بند ، پنکھا بند کمرہ بھٹی کی طرح گرم ہو گیا۔ریکارڈنگ شروع ہے بولنا شروع کریں کا اشارہ سعید صاحب نے ہاتھ اٹھا کر دیا۔بسم اللہ الرحمن الرحیم۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ ور ثمین درست تلفظ اور مشکل الفاظ کے معانی کا پروگرام لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔آج اس سلسلے کا پہلا پروگرام ہے۔براہین احمدیہ سے تھوڑی سے تمہید پڑھنے کے بعد نظم پڑھی: خدا کے پاک لوگوں کو خدا سے نصرت آتی ہے جب آتی ہے تو پھر عالم کو اک عالم دکھاتی ہے اور کھڑے ہوکر بورڈ پر الفاظ لکھنے لگی تو انہوں نے رکنے کا اشارہ کیا اور کہا کہ ہمارا کیمرا فکس ہے۔آپ ایک جگہ ہی بیٹھ سکتی ہیں۔کام رک گیا۔اب کیا کیا جائے۔بورڈ پر نظم کا چارٹ لگا تھا۔طے پایا کہ کرسی پر بیٹھے بیٹھے لمبے سے پوائنٹر کے ساتھ لفظ دکھادوں۔ٹھیک ہے کام شروع ہوا۔اتنے میں باہر کسی نے کسی کو زور سے پکارا۔وہ آواز ریکارڈ ہوگئی۔کام روک دیا گیا۔ایک دن بورڈ پر لکھتے لکھتے مار کر جواب دے گیا۔چھٹی کا دن تھا۔بازار بند تھے۔اس دن سے ہم نے کاغذ کی شیٹ پر لکھنا شروع کیا۔خیر اس طرح کے چھوٹے چھوٹے دلچسپ 192