سیلابِ رحمت — Page 172
ب رحمت منظوم کلام کی آڈیو بھی تیار کی جائیں۔اب تک بہ توفیق الہی 16 کتب کی آڈیوز بھی جماعت کی ویب سائٹ پر آچکی ہیں۔جن میں درثمین اردو، کلام محمود، کلام طاہر، الہام کلام اس کا، بخار دل، در عدن، مقدس ورثه، اصحاب فیل ، حضرت محمد مصطفی صلی ایام کا بچپن ، چشمہ زم زم، امن کا گہوارہ مکہ مکرمہ، پیاری مخلوق ، سیرت و سوانح حضرت محمد مصطفی ملی لیست مشاغل تجارت، آغاز رسالت، دعوت الی اللہ اور ہجرت حبشہ شامل ہیں۔مالی معاونت اگر ہر بال ہو جائے سخن ور تو پھر بھی شکر ہے امکاں سے باہر شعبہ اشاعت کے کاموں میں رقم کی ضرورت تھی۔کام کے آغاز میں اس کے لیے کوئی بجٹ نہ تھا۔صدر صاحبہ نے از راہ شفقت ہمیں دو ہزار روپے دئے اور تسلی بھی دی کہ آپ کام کرتی جائیں، اللہ تعالیٰ سامان کر دیتا ہے۔ایک نصیحت بھی کی کہ کبھی کسی سے کہنا نہیں کہ ہمیں کتاب چھاپنے کے لئے رقم دو اور ہم نے اس پر عمل کیا۔ہر قدم پر بفضل الہی اپنے پیارے اللہ کا معجزانہ سلوک دیکھا۔ہمیں ضرورت پڑنے سے پہلے سرمایہ مہیا ہو جاتا۔مخیر خواتین و حضرات پہلے سے کہہ دیتے کہ اب جو کتاب آئے گی، ہم اپنے بزرگوں کو ایصال ثواب کے لئے اس کا خرچ دینگے۔کچھ رقم کتاب کی فروخت سے حاصل ہوتی۔ہمارے کام جاری رہتے۔اللہ تعالی سب مالی معاونت کرنے والوں کے اموال نفوس اور اخلاص میں برکت عطا فرمائے۔آمین۔فجز اھم اللہ تعالیٰ احسن الجزا۔172