سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 16 of 418

سیلابِ رحمت — Page 16

کو لکھا: اور امتہ الباری صاحبہ کا بات کہے بغیر کہہ جانے کا کمال تو ایسا ہے کہ اس کی سندیوں ملی : آپ کو خدا نے اظہار بیان پر خوب مقدرت بخشی ہے اور آپ کو بات کہے بغیر کہہ جانے کا سلیقہ آتا ہے۔اللهم زدوبارك ان کا ایک جاندار شعر ملاحظہ فرمائیں کہ جو امام وقت سے داد پا تا رہا۔آپ نے ان ایک شعر جو ساری غزلوں کا جان و مال ہے اس کی داد دئے بغیر نہیں رہ سکتا۔واقعی یہ بہت جاندار شعر ہے: وقت کا ٹوٹتا بدن شام کی سرمئی تھکن آنکھوں میں جاگتی لگن دل کا عجیب حال ہے“ محترمہ امتہ الباری صاحبہ کو اپنی اس خوش قسمتی کا ادراک بھی تھا اور بجاطور پر ناز بھی تھا۔وہ اس کتاب میں ایک جگہ خود لکھتی ہیں کہ : ایک خوش قسمت غزل جسے حضور انور سے دودفعہ داد ملی حضور نے تحریر فرمایا: اسے پڑھ کر بہت لطف آیا۔ویسے تو ساری نظم ہی بڑی اچھی ہے اور تازہ بتازہ ہے لیکن یہ اشعار بہت بلند پایہ ہیں : آتا ہے نظر تاروں میں مہتاب علیحدہ ہر پہلو سے ہے وہ در نایاب علیحدہ ترتیب سے رکھتی نہیں یادیں کبھی لیکن باندھا ہے ترے نام کا اک عليحده باب 16