سیلابِ رحمت — Page 131
سیلاب رحمت مگر تعارف کی خوبصورتی یہ ہے کہ پڑھ کر قاری کو معلوم ہوتا ہے کہ قادر شہید کا سلسلہ نسب ، ننھیال ددھیال ہر دو طرف سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے کس طرح جاملتا ہے۔ایسی بلند پایہ شخصیت پر یہ کتاب تحریر اور تالیف کر کے شعبہ اشاعت لجنہ اماءاللہ کراچی نے ایک عظیم خدمت سر انجام دی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی اس خدمت کو قبول فرمائے۔“ 66 الفضل انٹر نیشنل ۹ جنوری (۲۰۰۴) الفضل ربوہ کے تبصرے سے اقتباس درج ہے: محنت و کاوش سے تیار کی گئی اس کتاب کے کل اٹھارہ ابواب ہیں جن میں شہادت کے دلگداز واقعات کے ساتھ ساتھ شہید مرحوم کے خاندانی پس منظر، بچپن، اعلی تعلیمی کیریر ، دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا عہد، خدمات دینیہ کے علاوہ آپ کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر آپ کے رفقائے کار کی تحریرات شامل ہیں۔شعرائے کرام نے جو خراج تحسین آپ کو پیش کیا ہے ان کی منظومات کو بھی اس میں شامل اشاعت کیا گیا ہے۔جماعتی ہلکی وغیر ملکی اخبارات ورسائل میں آپ کی شہادت پر جو خبریں اور تبصرے شائع ہیں وہ بھی کتاب کا حصہ ہیں۔کتاب خوب صورت ٹائٹل کے ساتھ شائع ہوئی ہے۔سرورق پر شہید مرحوم کی تصویر جبکہ پس ورق پر مرحوم کے بچوں کا گروپ فوٹو ہے۔کتاب میں شہید کے بچپن سے وفات تک کی تصویری جھلکیاں بھی شامل اشاعت ہیں۔131