سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 125 of 418

سیلابِ رحمت — Page 125

احسن الجزا کتنابڑا انعام کتنا بڑا خزانہ۔الحمد للہ ثم الحمد للہ۔الفضل ربوہ نے بہت خوبصورت تبصرہ لکھا: ( مکتوب ۱۵ مئی ۲۰۰۳) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام کے ساتھ عشق کا یہ بھی تقاضا ہے کہ اس کے معانی بھی سمجھ میں آجا ئیں اور اس کے تلفظ کا بھی خیال رکھتے ہوئے درست ادائیگی کے ساتھ اس پاک اور شیریں کلام کو یاد کیا جائے اور اس سے لذت حاصل کی جائے۔مشکل الفاظ کے معنی اور الفاظ کی درست ادائیگی کے لئے اعراب کا استعمال لجنہ اماءاللہ کراچی کی طرف سے شائع ہونے والی درثمین کے جدید ایڈیشن میں کیا گیا ہے۔یہ خوبصورت ٹائٹل اور اعلی کا غذ پر چھپنے والی در ثمین فرهنگ ( Glossary ) کے ساتھ شائع کی گئی ہے۔مشکل الفاظ پر زیر ز بر ڈال کر اس کی درست ادائیگی کے لئے رہنمائی کر دی ہے اور ہر نظم کے مشکل الفاظ کے معانی رومن الفاظ اور انگریزی ترجمے کے ساتھ فرہنگ میں دئے گئے ہیں۔منظوم کلام 202 صفحات پر مشتمل ہے اور فرہنگ جس میں اردو الفاظ، انگریزی میں تلفظ ، اردو معانی اور انگریزی میں معانی شامل ہیں۔یہ 79 صفحات الگ دئے گئے ہیں۔درثمین میں جو حواشی دئے گئے ہیں ان کا انگریزی ترجمہ بھی علیحدہ ضمیمہ کی صورت میں دیا گیا ہے۔125