سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 107 of 418

سیلابِ رحمت — Page 107

وو سیلاب رحمت پیاری مخلوق ، یہ شعبہ اشاعت لجنہ اماءاللہ کی طرف سے بشریٰ داؤد مرحومہ کی لکھی ہوئی کتاب ہے۔بہت اچھے رنگ میں بچوں کو کائنات کے متعلق زمین و آسمان زندگی کے متعلق باتیں سمجھائی گئی ہیں۔66 اکتوبر 1995 سے ستمبر 1996 تک شائع ہونے والی کتابوں میں بشری داؤد کی وفات 661 کے بعد چھپنے والی اُس کی سیرت کے سلسلے کی کتاب انبیاء کا موعود “ “ ہے۔اس میں اس نے گذشتہ انبیاء علیہم السلام کی آنحضور کے بارے میں پیشگوئیاں جمع کی ہیں۔حضرت سیدہ طاہرہ صدیقہ صاحبہ نے حضرت مرزا ناصر احمد ، تحریر فرمائی۔یہ ایک دلچسپ خوب صورت الفاظ میں لکھی ہوئی سوانح ہے۔گھریلو ماحول کے چھوٹے چھوٹے واقعات ، جن کو پڑھ کر عائلی سکون حاصل کرنے کے گر پتہ چلتے ہیں۔مکرمہ امتہ القدوس صاحبہ بیگم حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب صدر لجنہ اماءاللہ قادیان نے با مقصد تبصرہ تحریر فرمایا: اللہ تعالیٰ آپ کو اشاعت کی بہت بڑی خدمت سے نواز رہا 671 ہے۔خدا کرے یہ خدمات اور بڑھیں۔حضرت مرزا ناصر احمد کتاب تو پہلے انہوں نے اور پھر میں نے ایک دو دن میں ختم کر لی۔بڑا ہی لطف آیا پڑھ کر۔میں تو کہتی ہوں مردوں کو پڑھوانے والی کتاب ہے تا کہ گھروں میں حسنِ سلوک شروع ہو۔اور ہمارے پیارے آقا کو جو لوگوں کے خطوط پڑھنے سے تکلیف ہوتی ہے وہ دور ہو بہت دلچسپ کتاب ہے۔“ (1-9-96) 107