سیلابِ رحمت — Page 102
ب رحمت ہے۔اللہ تعالیٰ قدم قدم پر مدد فرمائے۔علمی وادبی و جماعتی خدمات کی توفیق دے۔خدا کرے یہ سیرت النبی کی کتاب خدا کے حضور اور اس کے بندوں میں مقبول ہو۔مبارک ہو۔اپنی ٹیم کو بہت بہت سلام پہنچا ئیں۔“ اڑتیسویں کتاب دعائے مستجاب ہے جو محترم مولانا عبدالباسط شاہد صاحب نے مرتب کی ہے۔مولانا موصوف کا کراچی لجنہ کے اشاعتی منصوبے میں علمی و عملی تعاون بڑا قابل قدر ہے ہماری خوش بختی ہے کہ ہمیں دینی علوم سے بہرہ ورفن تحریر سے آشنا مر بی صاحب کا تعاون حاصل رہا۔ہماری کچھ کتب کی کتابت ربوہ میں ہوئی اُن کی پروف ریڈنگ میں بھی بہت مدد دی۔فجزاہ اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔آپ کی کتاب خوب مقبول ہوئی۔پیارے حضور نے تحریر فرمایا: 13-07-95 وو " جزاکم اللہ احسن الجزاء۔دعا پر حضرت مصلح موعودؓ کے فرمودات کے علاوہ دیگر بہت سا مواد بھی یکجائی صورت میں جمع ہو گیا ہے۔اللہ تعالیٰ مؤلف کو بھی جزائے خیر دے اور شعبہ اشاعت لجنہ اماءاللہ کراچی کو بھی بہترین جزا دے۔“ ہماری کہانی - از مکرمہ رفیعه محمد صاحبہ ایک بالکل مختلف نوعیت کی ہے۔اس میں کلکتہ کے مکرم حاجی عبدالستار صاحب کے قبول احمدیت اور اس کے بعد کی مشکلات کا ایمان افروز بیان ہے۔ان کے تبلیغی خطوط ہیں۔اولا د کو جماعت سے وابستہ رکھنے کی کاوشیں ہیں۔یہ 102