سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 99 of 418

سیلابِ رحمت — Page 99

سیلاب رحمت حوری کی دفعہ دل شکن جدائی سے ایسا تڑپی ہیں۔شہر کراچی میں آپ جیسی ہزاروں ہوں گی لیکن نہ انہیں شعر کہنے کا ملکہ نصیب ، نہ نثر میں اظہار درد کا سلیقہ۔وہ تو فی الخصام بھی غیر مبین ہیں۔اُن کو بھی تو آپ ہی نے زبان دینی ہے اُن کی داستانِ غم بھی تو آپ ہی نے رقم کرنی ہے۔جب دستِ قدرت، گزرتے ہوئے وقت کی مرہم لگا کر ، آپ کے جھلائے ہوئے صبر کو ذرا قرار بخش دے اور یہ متلاطم پانی ذرا ٹھہر جائے تو عوری کی پاکیزہ یاد کو ایسا دل گداز خراج تحسین پیش کریں کہ ہر پڑھنے والے کا دل پگھل پگھل کر آستانہ الوہیت کی جانب دعائیں بن بن کر بہنے لگے۔جانے والی کا خیال تو بہت دیر اُن کو ستاتا رہے گا جو اس کے ساتھ رہیں مجھے تو پیچھے رہنے والوں کا غم لگ گیا ہے۔داؤ داور ان معصوم بچوں کاغم جن کی بعض باتوں کا ذکر میری زبان سے سنتی تھیں تو حوری کا دل کھلکھلا اُٹھتا تھا۔مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب کا غم تو ایسا دل میں آن بسا ہے جیسے اپنے گھر میں آبیٹھا ہو۔ایک ادنی سی بھی اجنبیت نہیں۔آپ نے ٹھیک یاد دلایا ہے کہ یہ فقیروں کے سے غم میرے محسن ہیں جو دل کو ایک شرف عطا کر جاتے ہیں لیکن بعض غم یہ شرف عطا کر کے چلے نہیں جاتے بلکہ وہیں ایک گوشے میں دھونی رما کر بیٹھ رہتے ہیں اور محض دھیان کی جو گنیں ہی نہیں بلکہ بعض خطوں کی جو گنیں بھی راگنی بن کر آتی ہیں اور رات بھر احساس کے دُکھتے ہوئے تار چھیڑتی ہیں۔اللہ 99