سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 8 of 418

سیلابِ رحمت — Page 8

پیش لفظ خدمت دین کو اک فضل الہی جانو اس کے بدلے میں کبھی طالب انعام نہ ہو اللہ جل شانہ کے فضل و احسان سے زیر نظر کتاب لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی کی صد سالہ جشن تشکر کے سلسلے کی کتاب نمبر 101 ہے۔الحمدللہ علی ذالک۔ہم نے صد سالہ جشن تشکر کی نسبت سے سو کتب کی اشاعت کا وعدہ کیا تھا جو بفضلہ تعالیٰ پورا ہوا۔یہ ایک سو ایک ویں کتاب دراصل ان نعماء کی تحدیث نعمت ہے جو ہمیں خدمت کے اس سفر میں میسر آئیں۔صد ہزار شکر کا مقام ہے کہ ہمیں حضرت سلطان القلم علیہ السلام کی برکات سے فیضیاب ہونے کی توفیق نصیب ہوئی۔قلم وہ خاص ہتھیار ہے جو تائید ایزدی نے آپ علیہ السلام کو تھمایا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت نعمت اللہ ولی کا یہ شعر: ید بیضا که با او تابنده درج فرما کے تحریر فرمایا : باز با ذوالفقار می بینم یعنی اس کا وہ روشن ہاتھ جو اتمام حجت کی رُو سے تلوار کی طرح چمکتا ہے۔پھر میں اس کو ذوالفقار کے ساتھ دیکھتا ہوں یعنی ایک زمانہ ذوالفقار کا تو وہ گزر گیا کہ جب ذوالفقار علی کرم اللہ وجہہ کے ہاتھ میں 8