سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 68 of 418

سیلابِ رحمت — Page 68

سیلاب رحمت شعبہ اشاعت لجنہ کراچی نے ساری ہی کتابیں بہت اچھی اور مفید شائع کی ہیں لیکن دو کتب کا بطورِ خاص دل و دماغ پر نقش رہ گیا ہے۔مکرمہ امتہ الشکور امجد بیگ کی ترتیب و تدوین افاضات ملفوظات اور مکر مہ امتۃ الرفیق ظفر صاحبہ کی آداب حیات دونوں کتب ہی بہت پیاری اور دلچسپ ہیں۔اللہ تعالی آپ سب کو جزائے خیر دے جنہوں نے اپنے اپنے رنگ میں محنت اور کوشش کر کے ان کتب کو شائع کرنے کا اہتمام فرمایا۔(94-5-15 ) مجالس عرفان حضرت خلیفة المسیح الرابع " کی کراچی لجنہ سے سوال جواب کو ترتیب دے کر تیار کی۔اس میں خاکسار کی مدد مکرمہ منصورہ انجم صاحبہ اور مکر مہ امۃ الشکور امجد صاحبہ نے کی۔مکرم بادی علی چودھری صاحب نے نظر ثانی کے بعد لکھا: کتاب افادیت اور حیثیت کے اعتبار سے بلا شبہ بے مثال ہے کیونکہ تربیتی پہلوؤں پر بہت مدلل اور بصیرت افروز مواد اس میں موجود ہے اس لئے خصوصاً پاکستانی معاشرہ میں اس کی از حد ضرورت ہے۔اللہ تعالی اس کے فیض کو عام فرمائے اور بہتوں کی ہدایت کا موجب بنائے۔جہاں تک لجنہ اماءاللہ کراچی کے شعبہ اشاعت کی محنت کاوش اور اس دور میں گراں قدر دلیرانہ قلمی خدمات کا تعلق ہے قابل رشک اور قابل تقلید ہے۔اللہ تعالی آپ سب کو بہترین جزا دے اور اس علمی سرمایہ سے ہر ایک کو فیضیاب ہونے کی توفیق دے یہ سارا علمی سرمایہ ہر گھر کی ضرورت ہے۔“ 68