سیلابِ رحمت — Page 55
حصہ اوّل خلافت رابعہ میں اشاعتی خدمات ۱۹۸۸ء میں کام کا آغاز حضرت خلیفہ مسیح الرابع حمہ اللہ کے ۲۵ مارچ ۱۹۸۸ء کے مسیح اللہ خطبہ جمعہ کی اشاعت سے ہوا۔پھر مکرمہ بشری داؤد صاحبہ کی سیرت نبوی کے سلسلے کی پہلی کتاب مقدس ورثہ شائع ہوئی۔پہلی دفعہ ٹائٹل پر ایک پٹی لگی : یکے از مطبوعات شعبہ اشاعت لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی بسلسلہ صد سالہ جشنِ تشکر تیسرے نمبر پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتب سبز اشتہار۔لیکچر سیالکوٹ بطرز سوال جواب پیش کی گئیں۔چوتھی کتاب بچوں کے لئے نصاب کے سلسلے کی پہلی کتاب کونیل تھی جو بہت مقبول ہوئی۔بعد میں اس کے بارہ تیرہ ایڈیشن آئے اور تراجم بھی ہوئے۔کئی ملکوں میں شائع ہو رہی ہے۔اس کے بعد بشری داؤد کی سیرت نبوی کے سلسلے کی دوسری کتاب چشمہ زم زم شائع ہوئی اس کے بھی کئی ایڈیشن آئے اور تراجم ہوئے جو مسلسل شائع ہورہے ہیں۔بچوں کے نصاب کی دوسری کتاب غنچہ میں وضو اور نماز کا طریق خاکوں کی صورت میں سمجھایا گیا تھا۔بفضلہ تعالیٰ اس کتاب کی بھی بہت پذیرائی ہوئی۔کراچی سے اس کے سات ایڈیشن اور دوسرے ملکوں میں تراجم شائع ہوئے۔دل چاہتا ہے اس وقت ابتدائی حالت کی ایک جھلک دکھا دوں پھر قارئین سمجھ سکیں گے کہ ہم چھوٹی چھوٹی کامیابیوں پر اس قدر خوش کیوں ہوتے تھے۔اس وقت شعبہ اشاعت کے لئے کوئی فنڈ مخصوص نہ تھا۔کتابیں لکھ کر جب کتابت کا مرحلہ آیا تو علم ہوا کہ کا تب صاحب تو ایک صفحہ لکھنے کے بہت پیسے لیتے ہیں جو ہماری 55