سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 39 of 418

سیلابِ رحمت — Page 39

سیلاب رحمت) خواتین کی اتنی بھاری تعداد اتنے مثبت اور مفید کارآمد کاموں میں مصروف دکھائی نہیں دیں گی جیسے کہ احمدی خواتین دکھائی دیتی ہیں۔۔۔آج میں احمدی خواتین کو اپنے دائیں بھی لڑتے دیکھ رہا ہوں اور بائیں بھی اور آگے بھی اور پیچھے بھی۔آج احمدی خواتین بیدار ہو کر اُٹھ کھڑی ہوئی ہیں۔احمدی خواتین نے ہر میدان میں میرا ساتھ دیا ہے۔بگڑے ہوئے معاشرہ کا بہترین جواب احمدی خواتین ہیں۔“ لجنہ کی گود میں (الفضل ربوہ 30 جولائی 1999ء) خاکسار ذرہ ناچیز نے بفضل الہی سلسلہ احمدیہ کی تنظیم لجنہ اماءاللہ سے بڑا فیض حاصل کیا۔مختصر تعارف کے بعد کچھ روداد بیان کروں گی۔وما توفیقی الا باللہ العلی العظیم۔ہمارے خاندان میں احمدیت دادا جان حضرت میاں فضل محمد صاحب ہر سیاں والے کی 1895ء میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت سے آئی۔دادی جان حضرت برکت بی بی صاحبہ نے بھی دادا جان کے ساتھ بیعت کا شرف حاصل کیا۔میرے نانا جان حضرت حکیم اللہ بخش صاحب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی سے پہلے کے دوست تھے۔میرے والد محترم میاں عبد الرحیم صاحب دیانت اور والدہ محترمہ آمنہ بیگم صاحبہ قادیان میں محلہ دارالفضل میں رہتے تھے۔بعد میں دار الفتوح میں ریتی چھلہ کے سامنے رہائش رہی۔اسی گھر میں خاکسار کی پیدائش ہوئی ابا جان کی دکان مسجد مبارک کے سامنے تھی۔میں ابھی چھوٹی تھی کہ تقسیم برصغیر کا واقعہ پیش آیا۔اباجان قادیان میں درویش ہو گئے اور سارا خاندان حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے سائے میں پہلے لاہور اور پھر ربوہ آکر 39