سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 352 of 418

سیلابِ رحمت — Page 352

آئین سخن اور آئین حق اس ٹھوس تحریر کے ساتھ اسی مکتوب سے ایک ہلکا پھلکا ٹکڑا بھی پیش کرتی ہوں۔انداز لطیف لیکن سبق بہت ثقیل۔تحریر فرماتے ہیں: مکرم محترم سلیم صاحب شاہجہانپوری نے خوب لکھا ہے کہ آئین سخن میں اصلاح تجویز کرنا گستاخی شمار نہیں ہوتا۔یہ بالکل درست ہے۔اسی سے حوصلہ پاکر میں ان کی خدمت میں یہ بھی گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ آئین سخن میں اصلاح قبول نہ کرنا بھی غالباً گستاخی شمار نہیں ہوگا۔خصوصاً جبکہ پاس ادب رکھتے ہوئے احترام اور معذرت کے ساتھ ایسا کیا جائے۔دوسری بات یہ ہے کہ آئین سخن ہی کی بات نہیں ، آئین حق یعنی سچائی کے آئین میں بھی تو ازل سے یہی دستور چلا آرہا ہے کہ صحیح گستاخی شمار نہیں ہوتی۔نماز باجماعت میں بھی اللہ تعالیٰ نے یہی سبق ہمیں دیا ہے۔سبحان اللہ! کیا پاکیزہ طریق اصلاح کا سکھایا۔سبحان صرف اللہ ہی کی ذات ہے۔(مکتوب 16 جنوری 1993، صفحہ 2) فلسفه اصلاح 66 اصلاح کے مشورے اور اصلاح قبول کرنے کے اختیار کے ساتھ آپ نے فلسفہ اصلاح بھی سمجھایا۔فرماتے ہیں : رہا فلسفہ اصلاح تو میرے نزدیک ہر قادر الکلام استاد کا یہ حق تو 348