سیلابِ رحمت — Page 341
ہو۔اپنے میاں اور عزیزوں کو اور ہم نواؤں ہم پیالوں اور اگر لجنہ خصوصیت سے پیش نظر ہو تو ہم پیالیوں اور ہم اداؤں کو محبت بھر اسلام اور پر خلوص دعا ئیں۔اللہ آپ کے ساتھ ہو اور دونوں جہاں کی حسنات سے نوازے اور آپ سے ہمیشہ راضی رہے آمین۔“ 23-12-94 جستہ جستہ۔خطوط سے دلچسپ اور مفید اقتباسات ٹی وی ذرا دور رکھ لیں بات میں بات نکال کر ہلکے پھلکے انداز میں جواب دینے میں آپ کو ملکہ حاصل تھا۔ایک دفعہ رباعی کہی تھی۔میں کہنا چاہتی تھی کہ اللہ پاک جتنے بڑے بڑے احسان فرماتا ہے وہاں تک تو ہمارے تصور اور دعا کی بھی پہنچ نہیں ہوتی جیسے ہم ایک گھونٹ مانگیں وہ خم خانہ تھا دے۔مگر میرے الفاظ کے چناؤ میں جھول تھا جو حضور نے پکڑ لیا۔رباعی یوں تھی: روز اک گھنٹے ملاقات کا سوچا بھی نہ تھا یہ ہے جس خواب کی تعبیر وہ دیکھا بھی نہ تھا اب تو وہ چاند اتر آیا مرے کمرے میں قرب مانگا تھا مگر اتنا تو مانگا بھی نہ تھا آپ نے تحریر فرمایا: خط کے آخر پر آپ نے جور باعی لکھی ہے ماشاء اللہ بہت پیاری 337