سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 333 of 418

سیلابِ رحمت — Page 333

خاکسار کے نام خطوط میں دوسروں کا ذکر اور دوسروں کے نام خطوط میں خاکسار کا ذکر متوقع خوشی کی نسبت غیر متوقع خوشی زیادہ لطف دیتی ہے۔اچانک کوئی خبر دے کہ حضور انور کا خط آیا ہے اُس میں آپ کا ذکر ہے تو حمد و شکر میں ڈوبی ہوئی خوشی کا عالم ہی کچھ اور ہوتا ہے۔شعبہ تصنیف و اشاعت کراچی کا کام کرتے ہوئے جن مخلص ساتھیوں نے اس رستے میں کانٹے ، پھول اور پھل مل بانٹ کر سمیٹے اُن میں محترمہ حور جہاں بشری داؤ د صاحب غفر لھا اور محترمہ برکت ناصر صاحبہ سر فہرست ہیں۔جس بے مثال ہم آہنگی سے ہمیں کام کی توفیق ملی اُسے پیارے آقا نے محسوس فرمایا۔کچھ اور مانوس ہستیوں کا ذکر بھی رہے گا۔آپ ساری جماعت کو ایک وسیع کنبہ سمجھتے۔ایک کے نام خط میں دوسرے بچوں کا ذکر محبت کے دھاروں کو وسیع تر کرتا۔آپ کے خطوط اتنے لطیف اور شگفتہ ہیں کہ جب بھی ان کو پڑھیں نیا لطف دیتے ہیں۔محترمہ حور جہاں بشری داؤ د مرحومہ کا قابل صدر شک ذکر 20 جولائی 1993ء کو ہماری یہ پیاری محسنہ اچانک ہمارا ساتھ چھوڑ گئی۔یہ صدمہ نہ صرف ہمارے لئے بلکہ حضور انور رحمہ اللہ کے لئے بھی درد ناک تھا۔جمعہ کی نماز سے پہلے آپ نے خاکسار کے نام لکھوائے ہوئے خط پر دستخط فرماتے ہوئے اپنے دست مبارک سے تحریر فرمایا: عزیزہ بشری داؤ د حوری کے درد ناک سانحہ ارتحال سے متعلق آپ کا خط ملا تھا۔اس پاکباز ، فدائی حسن و احسان کی مرقع بیٹی کی نماز 329