سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 334 of 418

سیلابِ رحمت — Page 334

جنازہ غائب کا فیصلہ تو خبر ملتے ہی کر لیا تھا۔آج بعد نماز جمعہ انشاء اللہ نماز جنازہ ہو گی۔اقربا ، جماعت کراچی اور لجنہ کراچی سے تعزیت کا اظہار خطبہ کے آخر پر کروں گا۔“ 23 جولائی کے خطبہ میں آپ نے قابل رشک پیارے الفاظ میں مرحومہ کا ذکر فرمایا۔اس کے بعد 29 جولائی کو خاکسار کے نام مکتوب میں جو خاکسار سے تعزیت فرمائی وہ نہ صرف مرحومہ کے لئے ایک اعزاز ہے بلکہ ادب کا شاہکار بھی ہے۔اللہ تعالیٰ اس خوش نصیب کے حق میں حضور کی دعائیں بڑھا کے قبول فرماتا رہے۔آمین۔محترم عبید اللہ علیم صاحب کا محبت بھر اذکر خیر پہلے یہ ذکر آچکا ہے کہ حضور انور نے اپنی نظم جو در دسکتے ہوئے حرفوں میں ڈھلا ہے اپنی آواز میں پڑھ کر علیم صاحب اور خاکسار کو بھجوائی تھی۔ایک مکتوب میں اسی بات کے تسلسل میں آپ نے علیم صاحب کا بہت محبت سے ذکر فرمایا:۔آپ کو اور مکرم عبید اللہ علیم صاحب کو یہ نظم بھجوانے میں حکمت یہ تھی کہ آپ دونوں چونکہ اس کیفیت سے بخوبی آگاہ ہیں جو شعر ڈھلتے وقت دل کی ہوتی ہے اس لئے آپ کو میری آواز میں یہ نظم سن کر صحیح اندازہ ہو سکے گا کہ کس قلبی کیفیت نے اس نظم کا روپ دھارا۔اس سے زیادہ کوئی مقصد نہیں تھا۔ورنہ عبید اللہ صاحب علیم کو ترنم سے نظم پڑھ کر 330