سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 322 of 418

سیلابِ رحمت — Page 322

سیلاب رحمت حضور کی طلسماتی یادداشت کے ان گنت واقعات ہیں۔ایک واقعہ جس نے ناصر صاحب کو حیرت زدہ کر دیا۔یہ 1984ء میں چند منٹ کے لئے حضور سے ملے تھے۔اس کے گیارہ سال بعد 1995 ء میں لندن گئے۔مسجد فضل میں حضور نے دیکھتے ہی فرمایا: ناصر صاحب آپ کب آئے؟“ ناصر صاحب حیران رہ گئے۔خدا تعالیٰ جب کسی کو خلافت کے لئے چنا ہے تو اُسے غیر معمولی قومی عطا فرماتا ہے۔ملاقات میں حضور نے فرمایا: باری نے لکھا تھا کہ آپ آئیں گے۔“ یہ بھی حیران کن بات ہے۔ناصر صاحب سرکاری دورے پر سویڈن گئے تھے۔واپسی پرلندن جانا تھا۔میں نے ایک خط میں حضور کو لکھا تھا کہ ناصر صاحب کہتے ہیں میں پہلے حضور کو ملوں گا۔ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو لے آئے ہمیں پہلے ملوا دے۔خط کے اس جملے کا ذہن میں رہنا اور عند الملاقات یہ فرمانا کہ: باری نے لکھا تھا“ عام انسان کی سمجھ سے بالا تر ہے۔ہمارے بچوں کی آپ سے محبت کا عالم بھی دیدنی تھا۔آپ نے خلیفہ منتخب ہوتے ہی کراچی کے دورے فرمائے جن میں لجنہ کے لئے علیحدہ وقت رکھا۔ان دوروں سے ایک بڑا فائدہ یہ ہوا کہ کراچی میں رہنے والے بڑے چھوٹے حضور کے دیدار اور آپ کے ارشادات سے فیضاب ہوئے۔اور حضور انور سے بے حد محبت کرنے لگے۔بڑی بیٹی امتہ المصور نے ایم بی بی ایس میں کامیابی کے لئے حضور کو دعا کا خط لکھا جس کا بے حد پیارا شفقت سے بھر پور جواب ملا: اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے فضلوں سے نوازے۔اپنی رضا اور پیار کے 320