سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 30 of 418

سیلابِ رحمت — Page 30

رحمت تعالیٰ کرے کہ اللہ والوں کے پیار کا یہ سلوک ہمیشہ آپ کے ساتھ جاری رہے۔آپ نے بہت خوب اور سچ کہا کہ : اس کی تحریروں میں یوں ڈوب کے رہ جاتی ہوں مجھ میں رچ بس گئی اس ماہ لقا کی خوشبو آفتاب خلافت کو اس ایک نظر نے ایک نظر دیکھا اور بیان کیا اور کیا خوب بیان کیا اور کتاب کے آخر پر اس تاجدار خلافت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جو بیان کیا وہ بھی کیا ہی سچا بیان ہے: جھولی بھرنے میں تھا وہ حاتم وقت جس نے جب بھی کبھی سوال کیا شعر فہمی اُسے ودیعت تھی میں نے شعروں میں عرض حال کیا ناز کرتی ہوں عجز سے بے حد اس نے میرا بڑا خیال کیا والسلام خاکسار منیر احمد جاوید ( پرائیویٹ سیکرٹری سید نا حضرت اقدس خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ) 30