سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 282 of 418

سیلابِ رحمت — Page 282

رحمت بعض کے متعلق عمومی طور پر ایک ہی استعمال معروف ہے۔مجھے چونکہ وقت نہیں مل سکا تحقیق کرنے کا اور میں سمجھتا ہوں کہ آپ کو خدا کے فضل سے اردو گرائمر پر اتنا عبور ہے کہ آپ انشاء اللہ اس کام کو آسانی سے کر سکیں گی۔۔۔66 یہ ایک طویل محنت طلب کام تھا۔ایک ٹیم بنائی اور اللہ تبارک تعالیٰ کی مدد سے روحانی خزائن کی سب جلدوں کے لفظ لفظ کے مطالعہ سے ایسے الفاظ کی مکمل فہرست بنا کر لغت میں اُس کا استعمال وضاحت سے لکھ کر حضور کی خدمت میں پیش کئے۔آپ نے ساری ٹیم سے خوشنودی کا اظہار فرمایا اور دعاؤں سے نوازا۔الحمد للہ علی ذالک۔حوا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ دوسرا کام حضور کی اپنی کتاب تھی جسے چھاپنے کی سعادت ہمیں عطا فرمائی۔کتاب ” حوا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ کے نام سے طبع ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے خاکسار کی خوشی کا یہ سامان بھی فرمایا کہ ایک دن پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کا فون آیا کہ حضور پیش لفظ میں یہ آئیڈیا چاہتے ہیں کہ اماں حوآ پر یہ الزام تھا کہ آدم کو جنت سے نکلوایا ہے۔اب احمدی خواتین اللہ تعالیٰ کے فضل سے اماں حوآ پر الزام سے بریت کا سامان بنی ہیں اور نیک تربیت سے دوبارہ جنت حاصل کر لی۔مضمون اتنا خوبصورت تھا کہ خودشعر میں ڈھل گیا آج حوا کی بریت کے ہوئے ہیں ساماں بیٹیاں جنت گم گشتہ کو لے آئی ہیں حضور نے پسند فرمایا اور ارشاد فرمایا کہ کتاب کے شروع میں پورے صفحہ پر دیا جائے۔280