سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 281 of 418

سیلابِ رحمت — Page 281

تعمیل ارشاد ا پیارے حضرت خلیفہ المسح الرابع رحہ اللہ تعالیٰ کی شفقتوں اور احسانات کا ایک دلنشین رنگ یہ بھی تھا کہ کبھی کبھی کسی کام کے لئے ارشاد فرماتے۔اوّل تو آپ کا اعتماد کہ کسی کام کے قابل سمجھنا ہی بہت بڑا احسان ہوتا اس پر آپ کی رہنمائی تفصیلی ہدایات، ہر اونچ نیچ سمجھانا نعمت سے کم نہیں تھا۔پھر آپ دُعاؤں سے مددفرماتے اور کام مکمل ہونے پر اس طرح شکر گزار ہوتے جیسے ہم حقیر فقیر بہت بڑی خدمت کر رہے ہوں۔چند کاموں کا مختصر ذکر جو آپ کے ارشاد پر کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔وما توفيقى الا بالله العلى العظيم حضرت اقدس می نام کی تحریروں میں الفاظ کی تذکیر و تانیث علی اسلام خاکسار کو 12۔11۔91 کا تحریر کردہ حضور کا ایک مکتوب ملا : وو۔۔۔۔آپ کے سپر د ایک کام بھی کرنا ہے۔کئی دفعہ پہلے بھی خیال آیا لیکن کسی کے سپرد نہیں کر سکا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاں کئی الفاظ تذکیر و تانیث دونوں طرح استعمال ہوئے ہیں جبکہ 279