سیلابِ رحمت — Page 280
سیلاب رحمت) پیغام محترمہ بی بی فائزہ صاحبہ نے کئی دفعہ اور پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے بھی پہنچایا۔بی بی فائزہ صاحبہ نے تو یہ بھی بتایا کہ سارا مضمون حضور نے آخری بیماری میں بی بی فائزہ صاحبہ سے سنا اور بہت محظوظ ہوئے اور فرمایا کہ مجھے تو یاد بھی نہیں تھا کہ میں باری کو کیا کیا لکھتا رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ کلام طاہر کے ساتھ خاکسار کا نام ہمیشہ کے لئے جڑ گیا۔الحمدللہ۔ثم الحمد لله ایں سعادت بزور بازو نیست ایک حقیر معمولی ، عاصی محض پر الطاف و اکرام کی یہ بارشیں برسانے والا وجود کتنا عظیم کتنا کریم تھا اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔اللہ تعالیٰ ہمارے حق میں ان کی سب دعائیں قبول فرمائے اور تادم آخر مقبول خدمتِ دین کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔نور کی شاہراہوں پہ آگے بڑھو، سال کے فاصلے لمحوں میں طے کرو خوں بڑھے میرا تم جو ترقی کرو ، قرۃ العین ہو سارباں کے لئے ( کلام طاہر ) 278