سیلابِ رحمت — Page 196
وو۔رحمت پیاری عزیزه مکرمه امتہ الباری ناصر صاحبہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منظوم کلام کی تشریح اور تلفظ کی درستی پر مشتمل جو پروگرام تیار کر کے بھجوایا اور یہاں MTA پر دکھایا گیا اس کے متعلق بعض لوگوں کی طرف سے اچھے اچھے تبصرے ملے ہیں۔جزاکم اللہ احسن الجزا۔ماشاء اللہ اچھا پر وگرم بنایا ہے۔اس کو آگے بڑھائیں لیکن ضروری ہے کہ ایک ٹیم ہوجس میں دینی اور ادبی علم رکھنے والے لوگ شامل ہوں اور وہ گہری نظر سے پروگرام کا جائزہ لے لیا کریں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے کلام کے حوالے سے احتیاط کا تقاضا یہی ہے۔اللہ آپ کے ساتھ ہو جزاکم اللہ احسن الجزا والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خلیفہ اسیح الرابع پیارے آقا کا یہ مکتوب ہمارے لئے ایک نعمت غیر مترقبہ ہے۔کہاں ہماری بچگانہ حقیر کوششیں اور کہاں خلیفہ وقت کی تحسین۔الحمد للہ ثم لحمدللہ مکرمہ صدر صاحبہ نے حضور انور کے ارشاد کے مطابق ایک ٹیم تشکیل دی جس کے اجلاسات میں خاکسار اپنا تیار شدہ سبق پیش کرتی۔قریباً سو پروگرام ریکارڈ ہوئے۔درثمین مکمل نہ ہوسکی۔تاہم اللہ تعالی نے میری یہ خواہش اس طرح پوری کر دی کہ نئی در ثمین بڑی سج دھج کے ساتھ مع فرہنگ شائع ہو گئی۔پہلے کراچی سے اور اب قادیان سے چھپ رہی ہے۔شکر الحمد للہ۔194