سیلابِ رحمت — Page 162
فارسی در ثمین مع اردو ترجمہ - ٹرانسلٹریشن - فرہنگ ہمارے سر کا تاج ننانوے ویں کتاب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی فارسی در ثمین مع فرہنگ ہے۔کلام محمود مع فرہنگ کی اشاعت کا کام ۲۰۰۵ء میں مکمل ہوا تھا۔مسلسل شدید محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے محسوس ہورہا تھا کہ جیسے ہم دنیائے شعر کے سارے پہاڑ سر کر کے بیٹھے ہوں۔کلام محمود حضور انور کی خدمت میں بھیج کر جواب کا انتظار کر رہے تھے۔پیارے حضور کا مکتوب ملا، حسب معمول دعا پڑھتے ہوئے کھولا۔اس میں تحریر تھا کہ: آپ نے کلام طاہر ، در ثمین، کلام محمود کا کام بہت خوبصورتی سے کیا ہے۔اب حضرت اقدس مسیح موعود کی فارسی در ثمین بھی اعراب اور فرہنگ کے ساتھ تیار کریں۔ہم حضور ایدہ الودود کی طرف سے دعاؤں کے انعام کے منتظر تھے۔ہمیں دعاؤں کے ساتھ اتنا عظیم اتنا مقدس اتنا حسین انعام ملے گا ، یہ تو سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔الحمد للہ ثم الحمد للہ۔اس کے ساتھ حضور پر نور نے مکرم ناظر صاحب اشاعت ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ لجنه کراچی کو فرہنگ اور اعراب کے ساتھ درثمین فارسی تیار کرنے کی اجازت میں نے دی ہے۔اگر آپ کے پاس اس سلسلہ میں کوئی کام ہوا ہے تو اس کے بارہ میں ان کو بتا دیں۔ہم خود کو اس کام کے اہل نہیں سمجھتے تھے۔کچھ منٹ تو ہوش ٹھکانے نہیں رہے۔پھر خیال آیا کہ خلیفہ وقت نے کام کے قابل سمجھا ہے تو اللہ تعالیٰ توفیق بھی دے گا۔اسی دن سے منصوبہ بندی شروع کر دی۔مکرم عبد الخالق بٹ صاحب چالیس سال ایران میں رہ کر آئے 162