سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 121 of 418

سیلابِ رحمت — Page 121

سیلاب رحمت صفحے کی ان گنت دفعہ پروف ریڈنگ کی تا کہ غلطی کا حتی الوسع امکان نہ رہے۔بہت سے مقامات ایسے تھے جن کے متعلق حضور انور سے دریافت کر کے فیصلہ لیا۔ان سب مراحل میں بے حد بار یک نظری سے کام کرنے کی وجہ سے کئی سال لگ گئے۔حضرت اقدس کے کلام میں وبے رہنے کا موقع ملا جس کا اپنا ہی لطف ہے۔دعاؤں کی نعمتیں مستزاد : آپ کی رپورٹ محررہ 90-11-13 ملی جزاکم اللہ احسن الجزاء آپ ماشاء اللہ بہت اہم کام کر رہی ہیں اور بہت بڑی خدمت ہے آپ خدا کے فضل سے اس کی اہل بھی ہیں۔نئی نسلوں کے تلفظ میں تو اتنی غلطیاں ہیں کہ سُن کر دل کڑھتا ہے اور اچھی آوازوں والے بھی غلط تلفظ کی وجہ سے مزاکر کرا کر دیتے ہیں۔اللہ آپ کی محنت کو پھل لگائے اور لوگ فائدہ اُٹھا ئیں۔“ ( مكتوب:24۔11۔90) اس ضمن میں ایک بے بہا نعمت میسر آئی جس کو ریکارڈ میں لانا ہمارے لئے باعث سعادت ہے۔خاکسار نے مکرم مولا نا دوست محمد شاہد صاحب سے استفسار کیا کہ در ثمین کا پہلا ایڈیشن کب منظر عام پر آیا؟ آپ نے اس کے جواب میں ایک مبسوط مضمون رقم فرمایا۔عنوان تھا: در ثمین کا پہلا ایڈیشن اور اس کی سوسالہ اشاعتوں پر ایک طائرانہ نظر یہ طائرانہ نظر کسی زاغ و زغن کی نہ تھی ایک عقاب کی تھی جس کی دور رس نگاہوں میں تاریخ کا ہر پہلو ستحضر رہتا ہے۔( یہ مضمون شائع ہو چکا ہے ) اس مضمون کے ساتھ ہمیں سب سے پہلے شائع ہونے والی در ثمین کے ٹائٹل کا عکس بھی عنایت کیا جو ہماری کتاب میں شامل 121