سفر آخرت

by Other Authors

Page 67 of 84

سفر آخرت — Page 67

67 اللہ تعالیٰ اس کو دے گا یعنی وہ نیکی کی نیت کرنے والی تھیں لیکن موت حائل ہو گئی اب اس کو جاری رکھنا منع نہیں اس لئے جماعت میں اپنے بزرگوں کی طرف سے چندہ دینا جائز سمجھا جاتا ہے اور اس کو کثرت سے رواج دیا جاتا ہے چنانچہ ہم بھی اپنے ماں باپ کی طرف سے چند بے دیتے ہیں اس لیئے کہ وہ دیتے تھے لیکن کوئی یہ کہے کہ نادہند کا چندہ میں دینا شروع کردوں اس کا اُسے ثواب ملے گا تو یہ لغو بات ہے ایک آدمی خود تو ساری عمر چندہ نہ دیتا ہو اور اس کا بچہ مخلص بن جائے اور کہے میں اپنے باپ کے چندے کو پورا کروں گا تو وہ چندے اس بچہ کے نام لگیں گے اس کے نادہند بزرگ کے نام نہیں لگیں تو جواز اس بات کا ہے کہ کسی سے جو نیکی ثابت ہو خصوصاً جو منفعت بخش نیکی ہو اس کو آگے جاری رکھنا جائز ہے اور اس کا ثواب بھی مل جاتا ہے۔( مجالس عرفان لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی ) ۷۹ مردوں کو ثواب پہنچانے کے لئے کھانا پکانا بعض لوگ کسی وفات یافتہ عزیز کی روح کو ثواب پہنچانے کے لئے ایک خاص دن مقرر کر کے لوگوں کو کھانا کھلاتے ہیں بعض لوگ متواتر چالیس دن تک کھانا کھلاتے ہیں اس بارے میں حضرت مسیح موعود نے ارشاد فرمایا۔طعام کا ثواب مردوں کو پہنچتا ہے گزشتہ بزرگوں کو ثواب پہنچانے کی خاطر اگر طعام پکا کر کھلایا جائے تو یہ جائز ہے لیکن ہر ایک نیت پر موقوف ہے اگر کوئی شخص اس طرح کے کھانے کے واسطے کوئی خاص تاریخ مقرر کرے اور ایسا کھانا کھلانے کو اپنے لئے قاضی الحاجت خیال کرے تو یہ ایک بُت ہے اور ایسے کھانے کا لینا دینا سب (اخبار البدر ۱۸ اگست ۱۹۰۷ء) حرام اور شرک میں داخل ہے۔۸۰ - عرس منانا آج کل خانقاہوں پر عرس منانے کا بڑا رواج ہے ان موقعوں پر قبروں کے