سفر آخرت

by Other Authors

Page 75 of 84

سفر آخرت — Page 75

75 مدتوں تک قبر سے باہر بھی رکھا جاتا ہے اگر یہی جسم زندہ ہو جایا کرتا تو البتہ لوگ اس کو دیکھتے مگر بایں ہمہ قرآن سے زندہ ہو جانا ثابت ہے لہذا یہ مانا پڑے گا کہ کسی اور جسم کے ذریعہ سے جس کو ہم نہیں دیکھتے انسان کو زندہ کیا جاتا ہے اور غالبا وہ جسم اسی جسم کے لطائف جوہر سے بنتا ہے تب جسم ملنے کے بعد انسانی قومی بحال ہوتے ہیں اور یہ دوسرا جسم چونکہ پہلے جسم کی نسبت نہایت لطیف ہوتا ہے اس لئے اس پر مکاشفات کا دروازہ نہایت وسیع طور پر کھلتا ہے۔(روحانی خزائن جلد ۱۳ کتاب البریہ صفحه ۷۰) ۹۴ - لطیف جسم فرمایا "بعد الموت انسان کو ایک اور جسم عطا ہوتا ہے جو اس جسم کے علاوہ ہے وہ ایک نورانی جلالی لطیف جسم ہوتا ہے شہداء کے متعلق بھی نہیں لکھا ہے کہ وہ فوراً داخل جنت ہو جاتے ہیں دوسرے مومن بھی۔خدا کی راہ میں جو لوگ کسی قسم کی قربانی کرتے ہیں اور فوت ہو جاتے ہیں وہ داخل جنت ہو جاتے ہیں مگر ایک دن تحمل عظیم کا بھی ہے جس میں حشر اجساد ہوگا۔لطیف روحانی جسم کے متعلق ہمارا اپنا ذاتی تجربہ ہے کہ بین بیداری کی حالت میں مُردوں کے ساتھ گفتگو ہوتی ہے اسی طرح جیسا کہ زندوں کے ساتھ۔ایسا ہی رسول کریم ﷺ کو معراج بھی ایک لطیف روحانی جسم کے ساتھ معین بیداری کی حالت میں ہوا۔ذکر حبیب صفحه ۲۳۸-۲۴۹ حضرت مفتی محمد صادق پرانی نوٹ بک 1900ء) -۹۵ مرنے کے بعد دوسری زندگی میں کیا یہی خاکی جسم زندہ کیا جائے گا؟ مرنے کے بعد یہ جسم زندہ نہیں ہوگا اگر یہ جسم زندہ ہو تو مصیبت پڑ جائے کیونکہ مرنے کا پتہ نہیں کب مرتا ہے کوئی سو سال کا بڑھا بھی مرسکتا ہے تو کیا ای جسم