سفر آخرت

by Other Authors

Page 73 of 84

سفر آخرت — Page 73

73 نہیں تو کیا اس کے لواحقین کو بھی کبھی مرنے والے کے حالات بتائے جاتے ہیں؟ فرمایا جہاں تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے حالات بتانے کا سوال ہے مرنے والے کو بھی زندوں کے حالات بتائے جاتے ہیں اور زندوں کو بھی مرنے والوں کے حالات بتائے جاتے ہیں مگر فوق یہ ہے کہ زندوں کو کبھی کبھار کوئی بات بتائی جاتی ہے اور مرنے والے کو اکثر اپنے لواحقین کے حالات بتائے جاتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری دنیا میں دل کی صفائی اور پاکیزگی کے لئے رنج وغم اور مصائب کا موجود رہنا ضروری ہے تا کہ انسان کو اللہ تعالیٰ کے قرب میں بڑھنے کا موقع ملتا رہے اور اس کا قلب دنیوی آلائشوں سے منزہ رہے اسی لئے زندوں کو مرنے والوں کے بہت کم حالات بتائے جاتے ہیں تا کہ وہ ہر حالت میں رو بخدا رہیں اور دنیا کی محبت اُن پر سردر ہے لیکن جنت میں چونکہ اس قسم کے علاج کی ضرورت نہیں اس لئے جنتیوں کو جلد جلد اپنے لواحقین کے حالات بتائے جاتے ہیں کیونکہ انہیں اگر جلد خبریں نہ پہنچیں تو ان کے دل مغموم ہو جائیں اور ان پر رنج کی کیفیت طاری ہو جائے جو جنت کے مناسب حال نہیں پس چونکہ ان کا دل خوش لکھنا ضروری ہوتا ہے اس لئے انہیں جلد جلد خبریں دی جاتی ہیں اور دنیا میں رہنے والوں کا چونکہ امتحان لیا جاتا ہے اس لئے انہیں مرنے والوں کے بہت کم حالات بتائے جاتے ہیں۔۹۱ - جنتیوں اور دوزخیوں کو حال بتانا عرض کیا گیا کہ صرف جنتیوں کو حالات بتائے جاتے ہیں یا دوزخیوں کو بھی۔فرمایا: - صرف جنتیوں کو اللہ تعالی حالات بتاتا ہے دوزخیوں کو نہیں بتاتا کیونکہ دوزخی تو اس کے غضب کے نیچے ہوتے ہیں ہاں بعض دفعہ ان کو بھی کوئی بات پہنچا دیتا ہو گا مگر وہ ایسی ہی ہوتی ہوگی جس سے ان کا عذاب اور زیادہ ہو مثلاً انہیں بتایا جا تا ہوگا کہ تمہارا فلاں رشتہ دار بھی کا فر ہو گیا اور ہمارے عذاب کے نیچے آ گیا تمہارے فلاں