سفر آخرت

by Other Authors

Page 56 of 84

سفر آخرت — Page 56

56 دنوں میں سیاپا کرنا اور با ہم عورتوں کا سر ٹکرا کر رونا اور کچھ کچھ منہ سے بکواس کرنا اور پھر برابر ایک برس تک بعض چیزوں کا چھوڑ دینا اس عذر سے کہ ہمارے گھر میں یا برادر پی میں ماتم ہو گیا ہے۔یہ سب نا پاک رسمیں ہیں اور گناہ کی باتیں ہیں جن سے پر ہیز کرنا چاہیے۔سیا پا کرنے کے دنوں میں بے جا خرچ بھی ہوتے ہیں حرام خور عورتیں شیطان کی بہنیں جو ڈور ڈور سے سیا پا کرنے آتی ہیں اور مکر و فریب سے منہ ڈھانپ کر اور بھینسوں کی طرح ایک دوسرے سے ٹکرا کر چیخیں مار کر روتی ہیں ان کو اچھے اچھے کھانے کھلائے جاتے ہیں اور اگر مقدور ہوتو اپنی شیخی اور بڑائی جتانے کے لئے صدہا روپیہ کا پلاؤ اور زردہ پکا کر برادری وغیرہ میں تقسیم کیا جاتا ہے اس غرض سے کہ لوگ واہ واہ کریں کہ فلاں شخص نے مرنے پر اچھی کرتوت دکھائی اچھا نام پیدا کیا سو یہ سب طریق شیطانی ہیں جن سے تو بہ کرنا لازم ہے۔-۴- اگر کسی عورت کا خاوند مر جائے تو گو وہ عورت جوان ہی ہو دوسرا خاوند کرنا ایسا بُرا جانتی ہے جیسا کہ کوئی بڑا گناہ بھاری گناہ ہوتا ہے اور تمام عمر بیوہ اور رانڈ رہ کر خیال کرتی ہے کہ میں نے بہت ثواب کا کام کیا ہے اور پاکدامن بیوی ہوگئی ہوں حالانکہ اس کے لئے بیوہ رہنا سخت گناہ ہے عورتوں کے لئے بیوہ ہونے کی حالت میں خاوند کر لینا نہایت ثواب کی بات ہے ایسی عورت حقیقت میں بڑی نیک بخت اور ولی ہے جو بیوہ ہونے کی حالت میں بُرے خیالات سے ڈر کر کسی سے نکاح کر لے اور نابکار عورتوں کے لعن طعن سے نہ ڈرے ایسی عورتیں جو خدا اور رسول کے حکم سے روکتی ہیں خود لعنتی اور شیطان کی چیلیاں ہیں جن کے ذریعہ شیطان اپنے کام چلاتا ہے جس عورت کو رسول اللہ علے پیارے ہیں اُس کو چاہیے کہ بیوہ ہونے کے بعد کوئی ایماندار اور نیک بخت خاوند تلاش کر لے اور یا در کھے کہ خاوند کی خدمت میں مشغول رہنا بیوہ