سفر آخرت

by Other Authors

Page 57 of 84

سفر آخرت — Page 57

57 ہونے کی حالت کے وظائف سے صدہا درجہ بہتر ہے۔۵۷- بعد وفات میت کو کیا شے پہنچتی ہے حضرت مسیح موعود نے فر ما یا دعا کا اثر ثابت ہے ایک روایت میں ہے کہ اگر میت کی طرف سے حج کیا جاوے تو قبول ہوتا ہے اور روزہ کا ذکر بھی ہے ایک شخص نے عرض کی کہ حضور یہ جو لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى (انجم:۴۰) فرمایا اگر اس کے یہ معنی ہیں کہ بھائی کے حق میں دعانہ قبول ہو تو سورۃ فاتحہ میں اهْدِنَا کی بجائے ( ملفوظات جلد سوم صفحه ۲۶۶) اهدِني ہوتا۔۵۸۔میت کے لئے ختم اور فاتحہ خوانی حضرت اقدس مسیح موعود نے فرمایا یہ درست نہیں بدعت ہے آنحضرت میں نے سے ثابت نہیں کہ اس طرح صف بچھا کر بیٹھتے اور فاتحہ خوانی کرتے تھے۔خیرات البتہ ہر طرح اور ہر رنگ میں جائز ہے اور جیسے چاہے انسان دے مگر فاتحہ خوانی سے ہمیں نہیں معلوم کیا فائدہ ؟ اور یہ کیوں کیا جاتا ہے میرے خیال میں یہ جو ہمارے ملک میں رسم جاری ہے کہ اس پر کچھ قرآن شریف وغیرہ پڑھتے ہیں یہ طریق شرک ہے غربا اور مساکین کو بے شک کھانا کھلاؤ۔(ملفوظات جلد سوم صفحه ۱۸۰) ۵۹۔میت کے نام پر قبرستان میں کھانا تقسیم کرنا حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ میت کے ساتھ جو لوگ روٹیاں پکا کر یا اور شے لے کر باہر قبرستان میں لے جاتے ہیں اور میت کو دفن کرنے کے بعد مہ کہن میں تقسیم کر دیتے ہیں سب باتیں نیت پر موقوف ہیں اگر یہ نیت ہے کہ اس جگہ مساکین جمع ہو جایا کرتے ہیں اور مردے کو صدقہ پہنچ سکتا ہے ادھر وہ دفن ہوا ادھر مساکین کو صدقہ دے دیا جاوے تا کہ اس کے حق میں مفید ہو اور بخشا جاوے تو یہ ایک عمدہ بات ہے لیکن اگر صرف رسم کے طور پر کیا جاوے تو جائز نہیں کیونکہ اس کا ثواب