سفر آخرت

by Other Authors

Page 55 of 84

سفر آخرت — Page 55

55 چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کو اس سے بہت محبت تھی حضرت چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب بھی ان دنوں لاہور میں تھے دارالذکر لاہور میں پورا خطبہ عزیزی مسعود پر دیا چوہدری رحمت خاں صاحب جب اپنے گاؤں دھیر کے کلاں گجرات گئے تو احمدی- غیر احمدی مرد- مستورات کا ہجوم ان کو ملنے کے لئے جمع ہو گیا لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کو استقامت بخشی کسی کو جرات نہ ہوئی کہ گلے لگ کر رونا شروع کرے بہت سنجیدگی اور صبر اور تحمل سے گاؤں والوں کی بے صبری کا مقابلہ کیا جب گھر گئے تو مسعود کی والدہ اور بہنوں نے رو رو کر کہا کہ مسعود تو ہمیں بہت پیارا تھا چوہدری صاحب نے فرمایا کہ اللہ کو اس سے بھی زیادہ پیارا تھا۔جماعت احمدیہ کی تاریخ میں وفات پر صبر ورضا کے ان گنت واقعات ہیں۔-۵۶۔تعزیت کے موقعہ پر غیر شریعی رسوم کی مذمت ملفوظات جلد پنجم میں حضرت مسیح موعود کی ایک پرانی تحریر کا اقتباس خواتین کے لئے خصوصی نصائح :- ا ماتم کی حالت میں جوع فزع اور نوحہ اور سیا پا کرنا اور چینیں مارتا اور بے صبری کے کلمات زبان پر لانا یہ سب باتیں ایسی ہیں کہ جن کے کرنے سے ایمان کے جانے کا اندیشہ ہے اور یہ سب رسمیں ہندوؤں سے لی گئی ہیں جاہل مسلمانوں نے دین کو بھلا دیا اور ہندوؤں کی رسمیں اختیار کر لیں کسی عزیز اور پیارے کی موت کی حالت میں مسلمانوں کے لئے قرآن شریف میں حکم ہے کہ صرف إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون کہیں یعنی ہم خدا تعالیٰ کا مال ہیں اور ملک ہیں اُسے اختیار ہے جب چاہے اپنا مال لے لے اور اگر رونا ہو تو صرف آنکھوں سے آنسو بہانا جائز ہے اور جو اس سے زیادہ کرے وہ شیطان سے ہے۔ایک سال تک سوگ رکھنا اور نئی نئی عورتوں کے آنے کے وقت یا بعض خاص