سفر آخرت

by Other Authors

Page 21 of 84

سفر آخرت — Page 21

21 حضرت ام عطیہ سے روایت ہے بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت نے عورتوں کو جبکہ وہ آپ کی بیٹی حضرت زینب کو غسل دے رہی تھیں ارشاد فرمایا کہ دائیں طرف سے نہلا نا شروع کرو اور پہلے وضو کے اعضاء دھولو۔(بخاری) حضرت عبداللہ بن ابو بکر بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت ابو بکر فوت ہوئے تو انکی بیوی اسماء بنت عمیس نے ان کو غسل دیا مہاجرین صحابہ جو وہاں موجود تھے سے دریافت کیا کہ میں روزے سے ہوں اور سردی شدت کی ہے تو کیا غسل دینے کی وجہ سے مجھے بھی غسل کرنا ضروری ہے صحابہ نے ارشادات نبوی کی روشنی میں کہا نہیں یعنی غسل ضروری نہیں۔۱۵ طاعون زدہ سے غسل اور کفن کے بارے میں حکم (موطا امام محمد ) مومن طاعون سے مرتا ہے تو شہید ہے شہید کے واسطے غسل کی ضرورت نہیں شہید کے لئے کفن کی بھی ضرورت نہیں ہاں اس پر چادر ڈال دی جائے تو کوئی خرج نہیں۔(ہدایۃ المجتہد الباب الثانی فی غسل الميت الفصل الثالث صفحہ ۱۷۹) ۱۶۔میت کو کفن پہنانے کا طریق ( بدرم را پریل ۱۹۰۷ء) نہلانے کے بعد کفن پہنایا جائے جس میں کم قیمت اور سادہ سفید کپڑا استعمال کیا جائے مرد کے تین کپڑے کر تہ ، تہہ بند اور بڑی چادر جسے لفافہ بھی کہتے ہیں۔عورت کے لئے ان تین کپڑوں کے علاوہ سینہ بند اور سر بند بھی ہونے چاہئیں تجہیز و تکفین میں سادگی اختیار کرنا موجب برکت و ثواب ہے شہید کو نہلانے اور کفن پہنانے کی ضرورت نہیں اُسے اپنے پہنے ہوئے کپڑوں میں دفتایا جائے۔غسل اور