سفر آخرت — Page 19
19 ۱۲۔نزع کے وقت پڑھنے کی دعائیں جب بتقاضائے قدرت کسی کی وفات کا وقت قریب آجائے تو اس کے پاس سورۃ یسین پڑہی جائے۔(ابن ماجہ ابواب الجنائز باب ما يقال عنه المريض اذ احضر صفحه ۱۰۴) دھیمے دھیمے اور بلند آواز سے کلمہ طیبہ اور کلمہ شہادت بھی پڑہنا چاہئے وفات واقع ہونے پر اور ایسی خبر ملنے پر موجود لوگ اِنّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھیں مَرنے والے کی آنکھوں کو ہاتھ سے بند کر دیں سر کو باندھ دیں تا کہ منہ کھلا نہ رہ جائے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اللَّهُمَّ أَجِرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَأَخْلِفْ لِي خَيْرًا مِنْهَا اللَّهُمْ أَغْفِرْ لِفُلَانِ ترجمہ : ہم اللہ تعالیٰ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔ائے اللہ مجھے اپنی مصیبت میں اجر دے اور اس سے بہتر بدلہ عنایت کر۔اے اللہ تعالیٰ (متوفی کا نام لیکر ) کو بخش دے۔وَارْفَعُ دَرَجَتَهُ فِي الْمَهْدِيِّينَ وَاخْلِفُهُ فِي عَقِبِهِ فِي الْغَبِرِينَ وَاغْفِرْلَنَا وَلَهُ - يَارَبَّ الْعَلَمِيْنَ وَافْسَحْ لَهُ فِي قَبْرِهِ وَنَوْرُ لَهُ فِيْه - ترجمہ : اور اس درجہ ہدایت پانے والوں میں بلند فرما اور کوئی ایسا جانشین مقررفرما اس کے پسماندوں میں سے اور بخش دے ہم کو اور اس کو اے رب العالمین اور اس کے لئے اس کی قبر کو کشادہ فرما اور روشنی فرما اس قبر میں۔دعائیہ خزائن ادعیه الرسول الله ) ۱۳ دم مرگ خیر کے کلمات کے سواد دوسری باتیں نہ کی جائیں حضرت اُم سلمہ سے روایت ہے کہ جب نزع کے وقت ابوسلمہ کی آنکھ کھل