سفر آخرت

by Other Authors

Page 13 of 84

سفر آخرت — Page 13

13 موت برحق ہے كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ، وَنَبْلُوكُمْ بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةٌ ، وَإِلَيْنَا تُرْجَعُونَ (الانبياء : (٣٦) ترجمہ : ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے اور ہم تمہاری برے اور اچھے حالات سے آزمائش کریں گے اور آخر ہماری طرف ہی تم کو لوٹایا جائے گا۔-۲ مرنے والے دنیا کی طرف زندہ کر کے بھی لوٹائے نہیں جائیں گے حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ 8 لَعَلَى أَعْمَلُ صَالِحاً فِيْمَا تَرَكْتُ كَلَّا ، إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَائِلُهَا ، وَمِن وَرَآئِهِمْ بَرزَخٌ إِلَى يَومِ يُبْعَثُونَ ) (مؤمنون : ۱۰۱-۱۰۰) ترجمہ: اور اس وقت جب اُن میں سے کسی کی موت آجائے گی وہ کہے گا اے میرے رب مجھے واپس لوٹا دے۔تا کہ میں اس جگہ جس کو میں چھوڑ کر آگیا ہوں (یعنی دنیا میں ) مناسب حال عمل کروں ہرگز ایسا نہیں ہوگا یہ صرف ایک منہ کی بات ہے جسے وہ کہہ رہے ہیں اور ان کے پیچھے ایک پردہ ہے۔اس دن تک وہ دوبارہ اُٹھا ئیں جائیں گے۔پس وہ دنیا کی طرف زندہ کر کے کبھی لوٹائے نہیں جائیں گے۔- اصل زندگی تو موت کے بعد کی زندگی ہے وَمَا هَذِهِ الْحَيَوةُ الدُّنْيَا إِلَّا لَهُ وَلَعِبٌ ، وَإِنَّ الدَّارَ