سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 424 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 424

۴۲۴ آپ کے فرزند اور آپ کے غلاموں کے ذریعہ مشہور کر کے ثابت کریں گی کہ ” میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔حقیقتا خدائے برتر کا قول تھا۔صدق الله وهو اصدق الصادقين رات چونکہ بہت دیر سے سوئے تھے نماز صبح وقت پر ادا کر کے لوگ پھر سو گئے اور دس بجے کے قریب اُٹھے ناشتہ کیا اور پھر حضرت نے تمام کے لئے کام تقسیم فرما دیے۔روپیہ چونکہ دفتر کلک سے حضور نے لینا تھا جو کہ لنڈن سے تار دے کر ایجنسی سے منگایا تھا لہذا سارا قافلہ حضور کے ہمرکاب ہی کک کے دفتر کو چلا جو کہ ہوٹل سے بہت دُور نہ تھا۔ڈوبی کا محل ، رائل پیلیس، بڑا گر جا گھر اور کمپائل کا منارہ۔ایک چھوٹا سا منارہ چوک اور خوبصورت شاندار دکانات کا سلسلہ اور ان میں خلق خدا کا انبوہ وہجوم جو ہمیں دیکھ کر اور بھی دُگنا چو گنا ہو گیا تھا اور اس چوک کی چہل پہل دیکھ کر ہمیں اپنی رات کی رائے تبدیل کرنی پڑی۔رات ہم لوگ سمجھے تھے کہ شہر کی تمام گلیاں کو چے اور بازار پانی ہی پانی ہیں۔لوگ کشتیوں ہی کے ذریعہ سے اِدھر اُدھر نقل و حرکت کرتے اور دکانات پر ضروریات مہیا کرنے کی غرض سے آتے جاتے ہیں۔بعض کشتی بان اپنی کشتیوں میں سودا سلف لے کر گلی گلی اور کوچہ بکوچہ پھرتے ہیں اور سامان فروخت کرتے پھرتے ہیں۔چلنے پھرنے کے لئے کوئی خشکی یا سڑک و بازار نہیں ہیں۔مگر اس حصہ شہر کو دیکھ کر جہاں حضور مع خدام تشریف لے گئے ہمیں نہایت ہی خوشی ہوئی اور اُمید کی ایک جھلک دکھائی دی کہ آخر کچھ جگہ تو آدمیوں کے چلنے پھرنے کے لئے ہے۔شہر کا یہ حصہ خصوصیت سے خوبصورت اور خوش منظر بنایا گیا ہے۔ایک طرف کھلا سمندر ہے۔سمندر کے کنارے تین چارسوفٹ طولانی پچاس ساٹھ فٹ عریض ایک خوبصورت ہموار اور صاف پتھر کا پلیٹ فارم بنایا گیا ہے۔پلیٹ فارم کے کنارے کنارے یہ چند شا ہی عمارات ہیں جن کے ساتھ لگتا ہوا ہی ایک پُرانے زمانہ کا خطرناک قید خانہ زیر زمین ہے جس کو دیکھ کر دہشت ہوتی ہے اور پرانے طریق قید کا خطر ناک نظارہ آنکھوں کے سامنے پھر جاتا ہے۔چوک جس کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے بہت ہی خوبصورت اور وضعدار عمارات سے گھرا ہوا اور وسیع ہے۔ہم ضروریات سفر کے خرید کرنے کو بازار گئے تب معلوم ہوا کہ یہ تو با قاعدہ ایک شہر ہے۔اچھے خاصے گلی کوچے اور صاف بازار ہیں۔گونگی زمین کی وجہ سے گلیاں تنگ ہیں مگر صفائی کا پورا پورا اہتمام کیا گیا ہے اور قدرت نے بھی صفائی کے