سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 416 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 416

کنارے کا شاندار کیتھڈرل ان کی مذہبی یادگار ہے۔دریا پر آبادی کو ملانے کے لئے بے شمار پل بنائے گئے ہیں اور عروس البلاد کی خوبصورتی اور اس کے نام کی حفاظت کی غرض سے ہزاروں طرح کے سامان اس شہر میں جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔موٹروں کا کرایہ پیرس میں خصوصیت سے ارزاں ہے اور موٹرمیں اس کثرت سے اِدھر اُدھر نقل و حرکت کرتی یا منتظر کھڑی نظر آتی ہیں کہ شاید لنڈن میں بھی اتنی موٹریں نہ ہوں گی مگر ویسی خوبصورت اور صاف نہیں ہیں یا شاید اس وجہ سے زیادہ نظر آتی ہیں کہ پیرس میں نقل و حرکت کا انتظام اور ترتیب ویسی نہیں جیسی کہ لنڈن میں ہے۔اس لحاظ سے لنڈن بہت ہی ایڈوانس (Advance) ہے۔علاوہ بر آں لنڈن میں بسوں سے زیادہ کام لیا جاتا ہے اور ایک بس دو منزلہ ہونے کی وجہ سے پیرس کی کم از کم چار بسوں کے برابر ہے۔لنڈن میں بسوں کی کثرت نے بھی شاید زیادہ موٹروں کی ضرورت نہ رکھی ہو۔پیرس کے ڈاک خانہ کو بھی میں نے دو تین مرتبہ دیکھا مگر گجا رام رام گجائیں ہیں۔زمین و آسمان اور مشرق و مغرب کا فرق ہے۔وہاں ڈاک خانہ کا جو انتظام اور جو ترتیب ہے اور جیسی پھرتی سرعت اور تیزی و جلدی سے لنڈن کا پوسٹ آفس کام کرتا ہے اس کے مقابلہ میں پیرس کے ڈاک خانہ کی کوئی حقیقت ہی نہیں۔لنڈن کے پوسٹ آفس کی ایک کلرک یا ایک کارکن یقینا یقیناً فرانس کے پانچ بابوؤں کے برابر کام کرتی ہے۔لنڈن کے ڈاک خانہ کی لیڈی ایک مشین کا رنگ رکھتی ہے اور جو کام اس کے آگے آجائے بلا کسی قسم کی تمیز وخیال کے کر جاتی ہے مگر پیرس کا با بوایسا نظر آتا ہے جس طرح کوئی افیونی بیٹھا ہو۔کام آجائے تو چہرے پر افسردگی اور بوجھ کے آثار نظر آنے لگتے ہیں۔ہاتھ کا پنپنے لگتے ہیں۔پھر کام کے متعلق غور کرنے لگتا ہے کہ کرے یا کسی طرح ٹال ہی دے۔ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں اور آخر چارونا چار بیگار کاٹنے کی طرح کرتا ہے کہنے کی بات نہیں میں نے چند مرتبہ پوسٹ آفس میں رجسٹریاں کرائی ہیں خود اپنی طبیعت بھی اس نظارہ سے افسردہ و کبیدہ ہو جاتی تھی۔دراصل کام کے سسٹم اور ٹریننگ کا فرق اور زندہ و مُردہ یا کم از کم تندرست و توانا اور بیمار و نا تواں کا مقابلہ ضرور ہے۔گاڑی ہماری اٹلی کے علاقہ سے گزر رہی ہے۔گوسوئٹزرلینڈ کے ساتھ ساتھ ملتا ہوا علاقہ یہ بھی خوبصورت ہے مگر تدریجا تغیر ہوتا چلا جارہا ہے۔اٹلی کے علاقہ میں ایک جھیل آئی ہے جو بہت لمبی چوڑی اور خوبصورت نظر آتی ہے۔کنارے بالکل بھر پور