سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 402 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 402

۴۰۲ پہنچیں گے۔تجویز یہ ہے۔نماز عشاء سے پہلے ایک نو جوان مہمان آئے ہوئے تھے ان سے تنہائی میں کچھ باتیں ہوتی رہیں۔۱۲ بجے نماز سے فارغ ہو کر حضور اپنے کمرہ میں تشریف لے گئے۔طبیعت خدا کے فضل۔اچھی تھی۔۱۵/اکتوبر ۱۹۲۴ء : صبح کی نماز میں حضور تشریف نہیں لائے۔ناشتہ اپنے کمرہ میں کیا۔طبیعت اللہ کے فضل سے اچھی ہے۔گیارہ بجے کے قریب حضور اسکول آف اور سینٹ سٹڈی کے معائنہ کے لئے تشریف لے گئے۔حضور کے ساتھ مولوی عبد الرحیم صاحب درد، حافظ صاحب ، مصری صاحب تھے۔سر ڈینی سن راس کو ملے تو وہ بہت کچھ عذر معذرت کرنے لگا اور کہا کہ مجھے اگر یہ معلوم ہوتا کہ آپ تشریف لا رہے ہیں تو بڑے شاندار استقبال کی تیاری کراتا اور اور انتظامات کراتا۔مجھے تو صرف اسی قد را طلاع تھی کہ کوئی مشرقی ممالک کے باشندے آے والے ہیں۔ان باتوں اور مزاج پرسی وغیرہ کے بعد اس نے کہا اور بڑے اصرار اور دعویٰ سے زور دار الفاظ میں کہا کہ کل مارگولی اتھ کا لیکچر تھا اس نے اپنے لیکچر میں ثابت کر دیا ہے کہ قرآن شریف سے پہلے عرب میں کوئی شادی تھی نہ شعر حضور چونکہ کسی اور غرض کے لئے گئے تھے توجہ دوسری طرف تھی مگر جب اس نے بار بار اصرار سے اس بات کو دہرایا تو پھر حضور نے اس کے تین چار یا پانچ طریق سے جواب دیئے اور اس کو ایسا ساکت کر دیا کہ اس کو ماننا پڑا کہ مارگولی ایتھ کا لیکچر فضول بکو اس تھی۔چنانچہ اس نے کسی دوسرے آدمی سے ذکر بھی کیا کہ عوام میں تو اس نے گویا اپنے دعوئی کو ثابت کر دیا تھا مگر اگر ہز ہولی نہیں ہوتے اور وہ ان کے سامنے ایسی بات کرتا تب بات تھی وغیرہ۔حضور نے عربی پڑھنے والوں کی کلاس کو دیکھا اور امتحاناً ایک اخبار سنا مگر بالکل معمولی تھا۔بتاتے ہیں کہ دس ہفتے میں عربی سکھا دیتے ہیں۔حضور نے چینی ، جاپانی ، ہندوستانی کی کلاسیں اور کتب خانہ بھی دیکھا جو سر ڈینی سن راس نے ساتھ پھر کر دکھائے اور بڑے ادب سے رخصت کرنے آیا۔حضور دو بجے کے قریب واپس مکان پر تشریف لائے۔کھانا کھایا۔نمازیں جمع کرا کے