سفر یورپ 1924ء — Page 345
۳۴۵ حضور نے ناشتہ بھی دیر سے کیا۔ڈاک ملاحظہ فرما رہے ہیں۔کھانا ساڑھے بارہ بجے سے رکھا ہوا ہے۔ڈیڑھ بج چکا ہے مگر حضور تشریف نہیں لائے۔میں نے اپنا خط لکھنا شروع کر دیا کیونکہ میں آج پیچھے ہوں۔۲۳ صفحات کا مضمون جو کل رات حضور نے بچوں میں پڑھایا تھا اس کی ایک نقل انگریزی تو مجھے مل گئی ہے مگر اردو بہر حال لکھنا پڑے گا۔گواصل حضرت اقدس کے ہاتھ کا لکھا ہوا بھی قادیان بھیجا جاتا ہے مگر میں جانتا ہوں کہ وہ سیدھا الفضل میں جاتا ہے اور آپ لوگوں کو سنایا نہیں جا تا۔اس نیت سے کہ قادیان کی غریب جماعت کو بیرونی جماعتوں سے پہلے بات پہنچے لکھنے کی محنت اُٹھاتا ہوں اور تا کہ خلافت کی برکتیں سب سے پہلے قادیان کی جماعت پر نازل ہونے کا ثبوت ہوں۔گومیری نظر کی کمزوری بعض اوقات مجھے سخت تکلیف دیتی اور کام میں حارج ہو جاتی ہے مگر پھر بھی حتی المقدور آپ بزرگوں کی خاطر جو کچھ مجھ سے ہو سکتا ہے کرنے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ میری اس تھوڑی سی محنت سے قادیان کے بہت سے پاک دل راحت حاصل کرتے اور حضرت سید نا محمود کے حالات سننے سے خوش وقت ہوتے ہیں۔گفته اند کہ دل بدست آور که حج اکبر است حضور نے ارادہ فرمایا تھا کہ ۱۸ء کے بعد کوئی پبلک لیکچر نہ دیں گے اور لوگوں ملاقاتوں کے ذریعہ سے تحقیقاتی کام کریں گے مگر کل جب حضور فارغ ہوئے تو ایک اور درخواست یو نیٹریں چرچ کی طرف سے آگئی کہ ہمارے چرچ میں لیکچر دیں۔اب غالبا وہ بھی حضور کو دنیا ہی پڑے گا۔ریویو آف ریلیجنز کے لئے حضور نے ایک اشتہار شائع بھی کر دیا ہے جو اگر چھپ کر آ گیا تو اس ڈاک سے روانہ کروں گا۔حضور کا منشاء ہے کہ یکم نومبر ۲۴ ء کو پر چہ ضرور نکل جاوے۔قادیان کے دوستوں کی طرف سے اور دوسری جماعتوں کی طرف سے بھی حضور کی خدمت میں عرض کیا جارہا ہے کہ حضور اب لنڈن ٹھہر کر کچھ عرصہ آرام بھی کریں مگر حضرت اقدس نے فرمایا کہ یہ بھی بھلا ممکن ہے کہ ہم یہاں رہیں اور کام نہ کریں۔گھر میں تو آرام ہو بھی سکتا ہے یہاں آرام کہاں؟ آرام کا خیال ہوتا تو گھر سے ہی کیوں آتے - گھر میں تو اگر طبیعت خراب ہو تو آرام ہوسکتا ہے مگر یہاں تو بعض اوقات ایسی تدابیر کرنی پڑتی ہیں کہ جن سے وقتی فائدہ ہو جائے اور کام میں