سفر یورپ 1924ء — Page 346
۳۴۶ حرج نہ ہو گو اس کا آخری نتیجہ صحت کے لئے سخت مضر نکلتا ہے۔فرمایا کہ سر درد کا دورہ بعض اوقات کام میں ہو جاتا ہے تو میں اس خیال سے کہ کام میں حرج نہ ہو اسپرین کھا لیا کرتا ہوں حالانکہ اسپرین میرے لئے سخت مضر اور مضعف ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں صبح کی نماز میں اکثر شامل نہیں ہوسکتا۔گھر میں میں نے اس طرح کبھی اسپرین کا استعمال نہیں کیا جیسا کہ یہاں کام کی مجبوری کے باعث کرنا پڑتا ہے۔باتوں باتوں میں لارڈ ہیڈلے کا بھی ذکر آ گیا۔فرمایا وہ مجھ سے ملے ہیں۔میرے خیال میں تو اچھا آدمی ہے۔دراصل ان لوگوں کو ہماری نسبت بہت غلط خیالات بتائے گئے ہیں چنا نچہ اس نے ابھی کسی اخبار میں مضمون شائع کرایا ہے اور اس میں میری نسبت لکھا ہے کہ میں نے مسیح ہونے کا دعوی کیا ہے۔ٹی پارٹی کے دن اس سے باتیں ہوئیں تو حضور نے اس کو اصل بات بتائی۔جب اس نے کہا میں تو اس کے بر خلاف سنتا تھا۔میں نے جو مضمون لکھا ہے اب اس کی تردید کرنی پڑے گی۔نقل مضمون جو حضرت اقدس نے ۲۸ ستمبر ۱۹۲۴ء کی شام کو نو جوانوں کے ایک مجمع میں پڑھوایا - مطابق اصل اعوذ با الله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر رسول کریم ﷺ کی زندگی اور تعلیم صدر جلسہ، میرے عزیز نوجوانان انگلستان بہنو اور بھائیو! مجھے نہایت خوشی ہوئی ہے کہ آپ لوگوں نے مجھے اس شخص کے حالات اور تعلیم بیان کرنے کا موقع دیا ہے جو انسانوں میں سے مجھے سب سے زیادہ پیارا اور عزیز ہے اور جو نہ صرف بڑی عمر کے لوگوں کا رہنما ہے بلکہ چھوٹے بچوں کا بھی رہنما ہے۔ہر انسان کی زندگی کے کئی پہلو ہوتے ہیں اور کئی نقطہ نگاہ کو مدنظر رکھ کر اس کی زندگی کے حالات پر روشنی ڈالی جاسکتی ہے۔میں آج رسول کریم کی زندگی اور آپ کی تعلیم کے متعلق اس