سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 316 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 316

۳۱۶ آتے تھے۔بہت کچھ سنا اور پھر آنے کا وعدہ کیا اور اقرار کیا کہ آئندہ میں اسلام کے ان خیالات کو پر بیچ (Preach) کیا کروں گا اور ٹیچنگز آف اسلام میں جو خیالات بیان کئے گئے ہیں ان کو لے کر وعظ و تبلیغ کروں گا۔نام ان کا ڈیرے ( قافلہ ) میں کسی کو یاد نہیں۔بتاتے ہیں کہ خلیفہ تقی - الدین صاحب کو یاد ہوگا وہ بازار گئے ہیں آئیں گے تو پوچھنے کی کوشش کروں گا انشاء اللہ تعالی۔وہاں سے فارغ ہو کر حضور ۱۲ بجے کے قریب مکان پر پہنچے۔راستہ میں برابر بارش ہوتی چلی آئی۔دو حصے پیدل اور ایک حصہ ریل کے ذریعہ سے طے کیا۔نما ز عشاء رات کو ۱۲ بجے کے بعد ادا کی گئی اور ایک بجے کے قریب حضور اپنے کمرے میں تشریف لے گئے۔ہمارے چوہدری محمد شریف صاحب بہت ملنسار آدمی اور بظاہر خاموش مگر حقیقتا بڑے محنتی اور کام کے آدمی ہیں۔چپکے چپکے ہندوستان سے واپس آنے والے عہد یداروں سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔پرسوں غالباً وہ کرنل ڈگلس کی ملاقات کو گئے۔کرنل صاحب سے اور اذکار کے ساتھ سلسلہ کی خصوصیات کا بھی ذکر آیا۔اور کرنل صاحب نے ان سے پوچھا کہ دوسرے مسلمانوں میں اور احمد یوں میں بڑا فرق کیا ہے؟ چوہدری صاحب نے اس وقت ان کو جواب میں یہی کہا کہ وہ لوگ مانتے ہیں کہ خدا پچھلے زمانہ میں اپنے پیاروں سے کلام کیا کرتا تھا اور لوگوں کی ہدایت کے لئے اپنی طرف سے نبی اور رسول بھیجا کرتا تھا اب نہ وہ بولتا ہے اور نہ وہ کلام کرتا ہے اور نہ رسول بھیجتا ہے مگر بر خلاف اس کے احمدیوں کا عقیدہ ہے کہ خدا جس طرح پچھلے زمانہ میں بولتا تھا اسی طرح اب بھی اپنے پیارے اور خاص بندوں سے کلام کرتا ہے اور ان کی ہدایت کے لئے نبی اور رسول بھیجتا ہے جس طرح پہلے بھیجتا تھا وغیرہ۔یہ سن کر کرنل صاحب نے کہا کہ دنیا میں اس زمانہ میں تعصب اور نسلی امتیاز اس قدر بڑھ گیا ہے کہ کوئی شخص بھی مشرقی نبی کو ماننے کے لئے تیار نہ ہوگا اور اس کے علاوہ جو تمدنی اختلاف اسلام اور مغربیت یا عیسائیت میں ہے یہ روک بھی نا قابل عبور ہے۔چوہدری صاحب نے کہا کہ رومیوں نے جس طرح سے حضرت مسیح کو قبول کر لیا تھا اسی طرح اب بھی مغرب ایک مشرقی نبی کو قبول کرنے کے لئے آخر مجبور ہو گا مگر کرنل صاحب نے کہا کہ وہ زمانہ اب نہیں اگر حضرت مسیح اب خود بھی آجائیں اور سینٹ پال کے گرجا میں کھڑے ہو کر چیختے بھی رہیں تو کوئی بھی ان کو نہ مانے گا وغیرہ (الفاظ میرے ہیں )