سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 296 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 296

۲۹۶ بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم از مقام لندن: مورخه ۲۶ ستمبر ۱۹۲۴ء (الف ) مخدومی حضرت مولوی صاحب! السلام عليكم و رحمة الله وبركاته ڈاک تو لنڈن سے کل ہندوستان کو روانہ ہو چکی ہے اور میں نے اس ڈاک سے کئی رجسٹریاں آپ کی خدمت میں روانہ کی ہیں۔مفصل حالات بھی بھیجے ہیں مگر حضور کے مضمون کے متعلق دلچسپی کا سلسلہ ایسا وسیع ہو گیا ہے اور خدا کے فضل نے لوگوں کے دلوں پر ایسا تصرف کیا ہے کہ میں اس کی رپورٹ مفصل کیا مجمل بھی عرض نہیں کر سکتا۔جہاں حضرت اقدس جاتے ہیں لوگ گر د جمع ہو جاتے ہیں اور تعریف و توصیف کے پل باندھ دیتے ہیں حتی کہ اب بکثرت لوگ ہمارا لٹریچر خرید کر دن رات مطالعہ کرنے لگے ہیں اور پھر حاضر ہوتے ہیں۔کل جب کہ حضرت اقدس حافظ صاحب کے لیکچر کے لئے ہال میں تشریف لے گئے لیکچر سے فارغ ہو کر ویلز کا ایک پروفیسر حضور کی خدمت میں نہایت ادب سے بڑھا۔مصافحہ کیا مگر حال یہ تھا کہ محبت اور رعب سے اس کے ہاتھ کانپتے تھے اور زبان سے لفظ نہ نکل سکتے تھے۔بڑی کوشش اور محنت سے اس نے ہوش سنبھال کر باتیں کیں اور بتایا کہ میں پرسوں آپ کی کتاب ”احمدیت‘ لے گیا تھا رات کو بھی اور دن میں بھی میں نے پڑھی۔میں نے اس کو نہایت ہی عجیب ولطیف مضامین کا مجموعہ اور مدلل بیان پر مشتمل پایا۔میں نے اس سے قبل اپنی عمر میں ایسا لٹریچر کسی مذہب کے متعلق نہیں دیکھا وغیرہ - دیر تک اخلاص و محبت سے باتیں کرتا رہا اور اپنے ایک ساتھی کو بھی حضرت کے حضور پیش کیا۔اس کو حالات سنائے اور گویا ہمارا ایک مبلغ بن کر اس کو تبلیغ کی اور اس سے وعدہ لیا کہ وہ بھی سلسلہ کی کتابیں پڑھے گا۔اسی طرح ایک بڑھا سفید ریش معمر پادری شکل حضرت اقدس کے حضور حاضر ہوا۔اس کے ہاتھ میں سلسلہ کی تین یا چار کتابیں تھیں جو اس نے اسی ہال میں سے خرید کی تھیں۔اس نے بڑی محبت اور ادب سے حضرت اقدس کو جھک جھک کر سلام کیا اور کتابیں حضور کو دکھا ئیں کہ میں نے خرید لی ہیں اور اب ضرور پڑھوں گا۔علی ھذا مکرم محترم جناب چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کو بھی کئی معروف