سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 231 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 231

۲۳۱ مجبوری ہمیں کسی امر میں شامل ہونے سے نہ روک دے۔انہوں نے مسز بسنٹ کی امداد کے وعدہ کا ذکر بھی کیا۔حضور نے اس کے متعلق فرمایا کہ وہ پولیٹیکل معاملات میں بھی دخل دیتی ہے اس وجہ سے اس کی امداد آپ لوگوں کے لئے مفید نہ ہو سکے گی البتہ ہمارا سلسلہ ہر قسم کی مدد دے سکے گا جو ایک ٹھوس موثر اور مخلصانہ و بے غرض امداد ہوگی۔حضور نے مذہبی مباحثات کے متعلق حضرت مسیح موعود کی پیش کردہ پر امن تجویز کا بھی ذکر ان کو کھول کر سنایا اور پھر ان کو ان کی کمزوریوں پر بھی مطلع کیا۔قریباً ایک گھنٹہ کی ملاقات کے بعد وہ۔لوگ چلے گئے اور بہت ہی اچھا اثر لے کر گئے۔جاتے ہوئے انہوں نے عرض کیا کہ ہم اپنی کوششوں اور سرگرمیوں کی اطلاع آپ کو کس طرح سے دے سکتے ہیں ؟ حضور نے فرمایا کہ ہمارے مقامی نمائندہ مقیم لنڈن کے ذریعہ سے۔آج دوپہر کے کھانے پر حضور نے حکم دیا کہ مکان طذا ہفتہ کے لئے کرایہ پر لیا گیا تھا جو غالباً ۱۹ اکتوبر کوختم ہو گا مگر چونکہ اکثر بڑے بڑے لوگ گرمی اور تعطیلات کی وجہ سے لنڈن سے باہر گئے ہوئے ہیں ممکن ہے کہ ان لوگوں کی واپسی میں کچھ دیر ہو لہذا بہتر ہے کہ ایک ہفتہ کے لئے مکان اور کرایہ پر لے لیا جاوے یعنی ۲۶ / اکتوبر تک کرایہ نامہ کی میعاد بڑھائی جاوے تا کہ ایسا نہ ہو کہ ہم ان لوگوں سے ملے بغیر ہی واپس چلے جائیں اور کام ادھورا رہ جائے۔فرانس میں جانا ایسا ضروری نہیں جیسا کہ اب یہاں ٹھہرنا ضروری ہے۔فرانس کی امید پر ہم اس چلتے ہوئے کام میں حرج کرنا پسند نہیں کرتے۔فرانس کے لئے ایک خاص سیکرٹری مقرر کر کے خط و کتابت کے ذریعہ سے تبلیغ شروع کر دیں گے اور یہاں بیٹھے بیٹھے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے پھر اگر فرصت ہو گئی تو ۲۵ کو یہاں سے چل کر دو چار روز وہاں ٹھہر بھی لیں گے۔مذہبی کا نفرنس والا مضمون کمیٹی کے پاس جاچکا ہے۔سیکرٹری صاحبہ نے دیکھ کر کہا کہ اتنا لمبا مضمون کون پڑھے گا اور کون سنے گا مگر اس کو اطمینان دلایا گیا کہ اس میں سے بعض حصے پڑھنے میں ترک کر دیئے جائیں گے اور انشاء اللہ تعالیٰ مضمون وقت کے اند رختم کر دیا جائے گا۔مضمون کی خوبی کا اس پر گہرا اثر ہے جس کی وجہ سے وہ خاموش رہی ورنہ خلاصہ کئے بغیر پڑھے جانے سے انکار کر دیتی۔دوسرے مضمون کو بھی اس نے بہت پسند کیا اور خوش ہوئی کہ یہ