سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 179 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 179

۱۷۹ ہیں اور سب آباد ہیں مگر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سب خالی اور بند پڑے ہیں۔دروازہ کھول کر بیٹھنا یہاں معیوب ہے۔بات کرتے ہیں تو بہت آہستہ چلنے پھرنے اور کاموں میں ایک ترتیب انتظام اور وقار نظر آتا ہے۔موٹروں اور گاڑیوں کو بھی ایسا بنا دیا ہے کہ شور بہت کم ہوتا ہے۔ربڑ نا ئیرایسی بنائی ہیں کہ کم از کم آواز نکلے۔کل کھانے کے میز پر حضرت نے فرمایا کہ ہمارے نیر صاحب ہمیں ایسے کام بتاتے ہیں جن کے لئے ہم یہاں آئے نہیں۔وہ کہتے ہیں حضور فلاں میوزیم قابل دید ہے۔فلاں ہال بہت اچھا بنا ہوا ہے۔فلاں سینما میں بہت ہی عجائبات دکھائے جاتے ہیں۔فلاں سٹریٹ خاص کر دیکھنے کے قابل ہے۔فلاں لارڈ بہت بڑا آدمی ہے مگر ہم یہاں نہ سیر کو آئے ہیں نہ ہماری یہ غرض ہے اور نہ ہی ان چیزوں کے دیکھنے کا دل میں شوق ہے۔جس غرض اور ضرورت کو لے کر ہم یہاں آئے ہیں اس کے پورا کرنے کا فکر کریں تو ہمیں خوشی بھی ہو۔پٹنی کا مکان فروخت کر دینے کا حضور ارادہ فرماتے ہیں اور خیال ہے کہ کسی اچھے یسپیکٹیل (Respectable) حصہ میں کوئی مکان لانگ لیز (Long Lease) پر لے لیا جاوے مثلاً ۳۰ سال کے واسطے لے لیا جاوے۔نمائش گاہ کا ملا حظہ : پچھلے منگل کو حضرت اقدس ویمبلے کی نمائش گاہ دیکھنے کو تشریف لے گئے اور کل حضرت میاں شریف احمد صاحب گئے تھے۔ویمبلے ایک پارک کا نام ہے جس میں اس نمائش کا انتظام کیا گیا ہے اس وجہ سے اس نمائش کا نام ویمبلے کی نمائش رکھا گیا ہے۔با وجو دلنڈن کی اس وسعت کے کوئی انسان یہاں بھول نہیں سکتا بشر طیکہ اس کو اپنے مقام کا نام یاد ہو اور اسی خیال سے سید نا حضرت اقدس نے تمام خدام ہمرکاب کو حکم دے رکھا ہے کہ اپنی جگہ کا نام خوب یا درکھیں۔سننے میں آتا ہے کہ لنڈن میں بدمعاش لوگ بھی رہتے ہیں۔گانٹھ کترنے میں ان کو بڑی مہارت حاصل ہے۔دھو کا باز بھی ہیں مگر آج تک ہمیں جن لوگوں سے واسطہ پڑا ہے بہت ہی شریف، خلیق ، ملنسار اور سچے ہمدرد اور محبت کرنے والے ملے ہیں۔بڑی سے بڑی دکان کا بڑا