سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 100 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 100

100 آج ہی یہاں سے روانگی بھی ہے۔بہر حال اب پھر حافظ صاحب اور چوہدری صاحب کو علماء کی طرف بھیجا ہے۔ایک صاحب صبح ہی آئے تھے۔حضرت صاحب کی طبیعت اچھی نہ تھی۔حافظ صاحب سے باتیں کر کے چلے گئے اور دو کتابیں بھی لے گئے ہیں۔ایک بجے بیروت سے روانگی کا فیصلہ ہو گیا ہے۔بیروت میں اللہ تعالیٰ کے فرشے ہی کوئی کام کریں گے نصرانیت کا بڑا مرکز ہے۔لبنان کا تمام پہاڑ نصاری سے بھرا پڑا ہے اور اتنا آباد اور سرسبز ہے کہ اس کی نظیر بہت ہی کم ہوگی۔دمشق کے سنتر ال ہوٹل ( او تیل سنترال) یا لوكندة سنترال میں حضور کی خواب گاہ تو نمبر ۲۵ کمرہ میں تھی نشست گاہ حضور کی اکثر بلکہ عموماً نمبر ۲۳ میں تھی۔نماز ، کھانا اور ملاقاتیں پرائیویٹ اسی میں ہوتی تھیں اور یہی وہ کمرہ ہے جو منارہ بیضا کے جانب شرق واقع ہے۔ہوٹل سنترل بیروت میں حضور نمبر ۳۹ کمرہ میں تشریف فرما ہیں۔وکٹوریہ دمشق میں حضور نے صرف چند گھنٹے گزارے تھے۔میں وہاں گیا نہ کمرہ کا نمبر لے سکا۔اسی طرح سے حیفا کے گرانڈ ہوٹل نصر میں بھی نہ گیا نہ نمبر لیا۔اب واپسی پر آج رات انشاء اللہ پھر اسی ہوٹل میں نازل ہوں گے تو کمرہ سابقہ کا بھی نمبر لے لوں گا۔اب کے جس کمرہ میں تشریف فرما ہوں گے اس کا بھی نمبر لے لوں گا۔حضرت میاں شریف احمد صاحب خدا کے فضل سے بہت ہی بے نظیر طریقہ پر تبلیغ کیا کریں گے۔دمشق میں قیام کے ایام میں حضرت میاں صاحب نے بہت سے نو جوانوں کو اپنی محبت بھری اور رسیلی تبلیغ سے گرویدہ بنایا تھا۔آج مصری صاحب کے ساتھ بازار خرید وفروخت کی غرض سے گئے ہیں۔فضل جنرل کی ملاقات کے وقت اس نے خان صاحب سے کہا کہ ہم تو کئی روز سے آپ کی تشریف آوری کے منتظر تھے۔ایک فرینچ اخبار نے آپ کی تشریف آوری کی خبر شائع کی ہے مگر افسوس کہ آپ تشریف لائے اور علالت کی وجہ سے ہم مستفیذ نہ ہو سکے۔پلسنا جہاز کے واسطے اس نے پورٹ سعید قفصل کو تار دیا ہے جس کے جواب کی انتظار۲ بجے تک ہے۔کہتا ہے کہ اگر تار آنے سے پہلے آپ تشریف لے گئے تو میں حیفا میں اطلاع دوں گا۔حیفا جاتے ہوئے عکہ راستہ میں پڑے گا جہاں حضرت اقدس نے ایک گھنٹہ ٹھہر کر حالات معلوم کرنے کا ارادہ فرمایا ہے اور اب اس وقت کہ ۱۲ بجے ہیں حضور موٹر کے ذریعہ سے بیروت شہر دیکھنے کو تشریف لے گئے ہیں۔چلتے چلاتے غالباً ۲ بج ہی جائیں گے۔حافظ صاحب ، چوہدری