سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 99 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 99

۹۹ اُدھر دیکھ کر نسخہ دیا ہے مگر حضور نے فرمایا ہے کہ مسلمان اپنے فرض کو نہیں سمجھتے جو تکلیف بتائی ہے اُدھر توجہ بھی نہیں کی اور اپنی مرضی کی باتیں کر کے چلا گیا۔( پندرہ روپے فیس لے گیا ) اسی خیال سے امریکن ڈاکٹر بلوانے کو کہا تھا۔وہ لوگ اپنے فرض کو فرض سمجھ کر ادا کرتے ہیں بیگار نہیں کاٹتے۔طبیعت بحال ہو رہی ہے۔گرم پانی کی ایک پیالی نوش فرمائی پھر سوڈا اور دودھ کے چند چھ ملا کر پئے ہیں۔ڈاکٹر صاحب نے بھی دوائی دی ہے۔فرمایا ہے کہ مجھے سونے بالکل نہ دینا اور اس کی بہت تاکید فرمائی ہے۔حافظ صاحب اور چوہدری فتح محمد خان صاحب کو ایڈیٹر ان اخبار کی طرف ملاقات کی غرض سے بھیجا تھا مگر کوئی نہ مل سکا دفاتر بند تھے۔چند پرانے اخبارات لے آئے جن میں ہمارا کوئی ذکر نہیں۔خان صاحب اور مصری صاحب کو موٹروں کے نرخ وغیرہ کے لئے بھیجا تھا اور کہ معلوم کریں کہ حیفا سے پورٹ سعید کو گاڑی کب جاتی ہے مگر وہ بھی دفاتر بند ہونے کی شکایت کرتے ہیں اور کوئی پختہ خبر نہیں لائے۔صبح کو پھر جانا ہو گا۔حضور کا منشا کل ہی کسی وقت بیروت سے حیفا کو روانہ ہو جانے کا ہے۔بخار رات کو ۱۰۱ پھر ۱۰۲ تک بڑھ گیا۔حضور نے مولوی عبد الرحیم صاحب درد اور ڈاکٹر صاحب سے ساڑھے گیارہ بجے تک نظم سنی اور پھر سو گئے۔۱۱ / اگست ۱۹۲۴ء : اار اگست ۱۹۲۴ء کی صبح کو حضور کا بخار ۹۹ ہے اور حضور ابھی لیٹے ہوئے ہیں۔ربڑ کی بوتل میں گرم پانی ڈال کر ٹکور پیٹ پر کی جارہی ہے مگر حضور کی طبیعت اب اللہ کے فضل سے اچھی ہے۔باتیں کر رہے ہیں اور دمشق کی تبلیغ اور لوگوں کے وفور محبت اور عشق کا ذکر فرماتے ہیں۔ایک صاحب سفید لباس میں آئے تھے سنوسی فرقہ کے تھے۔ان کو ملاقات کا موقع ہی نہ ملا تھا جس کا حضرت اقدس بھی افسوس کرتے ہیں۔اسی طرح اکثر لوگ آئے ملاقات کا موقع نہ ملا چلے گئے۔پولیس کا زور ہو گیا۔بلا اجازت پولیس اندر آنے کی اجازت نہ رہی تو لوگوں کو آنے میں مشکلات پیدا ہو گئیں اکثر نہ آسکے۔یہاں بھی حضرت اقدس کا اسی طرح سے تبلیغ کرنے کا ارادہ تھا مگر وقت بالکل نہیں ہے۔