سفر یورپ 1924ء — Page 468
۴۶۸ ہوتا رہا ہے۔دراصل آج ان کا کوئی خاص دن ہے اس کی یاد میں جلسہ کر رہے ہیں۔عجیب عجیب روشنی کے سامان بنائے ہوئے ہیں اور اب کہ ہم لوگ نماز سے فارغ ہو چکے ہیں وہ او پر تختہ جہاز پر ہی ناچ رنگ اور گانا بجانا کرنے میں مصروف ہیں۔حضور نماز کے بعد اپنے کمرے میں تشریف لے گئے ہیں۔نماز یں دونوں مغرب اور عشاء حضور نے جمع کر کے پڑھا ئیں۔بمبئی سے جماعتوں کو بھیجنے کے لئے دوسو کے قریب قلمی خطوط لکھے گئے ہیں تا کہ اگر پہلا پروگرام تبدیل کرنا پڑے تو بمبئی پہنچتے ہی دوستوں کو نئے پروگرام کی اطلاع دی جا سکے۔آگرہ ٹھہرنے کی بھی تجویز ہے بشرطیکہ بمبئی پہنچ کر کوئی خاص ضرورت جلدی قادیان پہنچنے کی پیش نہ آ گئی۔آگرہ ٹھہرنے کی صورت میں قادیان انشاء اللہ تعالیٰ ۲۴ کی صبح ہی کو حضور کا ورود ہوگا۔۲۴ / نومبر ۱۹۲۴ء بروز دوشنبہ ہے مبارک دوشنبہ - ساندھن کے مقامی مسلمانوں نے بھی حضرت اقدس کے حضور درخواست بھیجی ہے۔چوہدری علی محمد صاحب کو آج بہت آرام ہے۔بیچ میں دو تین دن پھر ان کو سخت تکلیف ہو گئی تھی۔آج جہاز ۳۱۰ میل سمندری چلا۔۱۶/ نومبر ۱۹۲۴ء : صبح کی نماز حضور نے خود پڑھائی اور جلدی واپس تشریف لے گئے۔رات کو بہت دیر تک جاگتے رہے تھے۔آٹھ بجے کے قریب حضور تشریف لائے۔ناشتہ فرمایا اور پھر گیارہ بجے تک بیٹھے رہے اور مختلف قسم کے اذکار ہوتے رہے۔بعض مسائل خاص کا بھی دیر تک ذکر رہا اور ان کے متعلق تحقیق و تدقیق کرنے کے لئے حضور نے حکم دیا۔مختلف ممالک کے رسوم ، رواج اور عادات اور ان کے حسن و فتح کا ذکر فرماتے رہے۔جہاز والوں کے پاس ایک انگریزی رسالہ میں ہمارا فوٹو تھا۔ڈاکٹر نے ہمارے ڈاکٹر صاحب کو دکھایا۔وہ حضرت اقدس کے پاس لے آئے۔حضور نے دیکھ کر فرمایا کہ دراصل کثرت سے ایسے اخبارات اور رسالے ہیں جن میں ہمارے فوٹو اور ہمارے متعلق حالات لکھے گئے ہیں جن کا ہمیں علم بھی نہیں ہوا اور نہ ہی ان کے حصول کا کوئی انتظام کیا گیا ہے یہ کو تا ہی ہوئی ہے۔مانچسٹر گارڈین نے ہمارے مضمون کے متعلق ایسی عجیب اور کھلی کھلی بات شائع کی تھی جو کسی اور اخبار میں