سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 469 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 469

۴۶۹ شائع نہیں ہوئی مگر معلوم ہوتا ہے کہ وہ لیا ہی نہیں گیا۔اس رسالہ کا نام جو ۲۵ / اکتو بر ۱۹۲۴ء کا ہے The Sphere لنڈن سے نکلتا ہے۔سنگ بنیاد کے بعد نماز کا خوبصورت فوٹو دیا ہے۔جس میں حضرت اقدس امامت کراتے ہوئے پورے دکھائی دیتے ہیں۔بعض فوٹو ؤں میں حضور نماز کی امامت کراتے نہیں دکھائی دیتے تھے یا صرف پگڑی کا ایک حصہ نظر آتا تھا۔اس اخبار نے آدھے کالم سے زیادہ کا مضمون بھی لکھا ہے۔حضور کھانے کے لئے تشریف لے گئے اور عصر اور ظہر کی نمازوں کے لئے ۴ بجے کے بعد تشریف لائے۔ظہر کی نماز پڑھ کر بعض دوستوں کی نماز پوری کرنے کا انتظار فرمایا اور پھر عصر پڑھائی۔عصر کی نماز خصوصیت سے لمبی تھی اور اس کے تمام ہی ارکان لمبے تھے۔بہت آہستگی سے حضور نے نماز ادا کرائی۔دوسری رکعت میں رکوع کے بعد کھڑے ہوکر دیر تک دعائیں کیں۔بعد کے دونوں سجدات بھی خاصے لمبے تھے۔نمازوں میں اور نمازوں کے علاوہ بھی متواتر ومسلسل دعاؤں میں انہاک چلا آ رہا ہے اور اکثر حضور ہمرکاب خدام کو بھی تاکید فرماتے چلے آ رہے ہیں۔نمازوں کے بعد تھوڑی دیر تک حضور بیٹھے رہے اور بعض ہندوؤں کے اصرار کا ذکر فرمایا جو انہوں نے پچھلی دعوت کے موقع پر اپنی دعوت کے لئے کیا تھا اور فرمایا کہ ہم نے بھی ان سے وعدہ کیا ہوا ہے۔کل ان کی دعوت کر دی جائے۔بچے کی پیدائش پر بھی وہ لوگ مبارک بادیں دے کر مٹھائی مانگتے تھے۔حضور نے کچھ بادام کی مٹھائی بنوائی ہے جو غالبا کل ان میں تقسیم ہوگی۔انشاء اللہ تعالیٰ کھانا شام کا آج نمازوں سے پہلے نوش فرمایا ہے اور ابھی نمازوں کے لئے تشریف نہیں لائے۔آج حضور ساڑھے نو بجے کے قریب نمازوں کے واسطے آئے۔ڈنر پر دیر یوں ہوئی کہ رات جو جلسہ تھا وہ دراصل کیپٹنز ڈنر ہو کر جلسہ ہوا تھا۔کیپٹن نے ڈنر پر تمام مسافروں کا شکر یہ ادا کیا اور اپنے جہاز کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے ان کو آئندہ بھی اسی جہاز میں سفر کرنے اور اس کو یاد رکھنے کی تاکیدی درخواست کی۔جس پر مسافروں نے کیپٹن کا شکر یہ ادا کیا اور بعض لطائف بھی بیان کئے جو انہوں نے کہا کہ اور جہازوں میں واقعی کم کبھی دیکھنے میں آئے ہیں۔ان وجوہات سے ڈنر پر حضور کو دیر ہوگئی۔حضور آئے تو فرمایا کہ اب تو صرف ۴۰ گھنٹے باقی رہ گئے ہیں اور پھر فرمایا کہ کل