سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 385 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 385

۳۸۵ جناب چوہدری ظفر اللہ خان صاحب اب تک برلن نہیں گئے۔کل کو اپنے کسی کام جار ہے ہیں یعنی سیر کے لئے۔ہالینڈ میں تار دیا جاوے گا کہ برلن جائیں۔انہوں نے حضرت اقدس سے پوچھا حضور اگر ہالینڈ میں ایسے وقت تارگئی کہ میں برلن کام کو ختم کر کے پیرس نہ پہنچ سکوں تو کیا حکم ہے۔کام ادھورا چھوڑ دوں اور پیرس پہنچوں یا کام پورا کروں اور پیرس نہ آؤں بلکہ وینیس یا برنڈ زی حاضر ہو جاؤں۔فرمایا کام پورا کر کے آویں اور وینیس یا برنڈ زی آملیں۔آج ایٹ ہوم (eat home) ہے۔چائے وغیرہ کا سامان کیا جا رہا ہے۔نماز ظہر پونے تین بجے حضور نے پڑھائی۔دوستوں نے جمع کرنے کے لئے عرض کیا کیونکہ مہمان آنے شروع ہو جائیں گے اور مصروفیت ہو جائے گی۔فرمایا نہیں عصر کی نماز اپنے وقت پر ادا کریں گے۔ایک گھنٹہ بعد پڑھ لیں گے اور تشریف لے گئے۔(اپنے کمرہ میں ) حافظ روشن علی صاحب اور شیخ صاحب عرفانی آج حضرت اقدس سے اجازت لے کر دو کنگ گئے ہوئے ہیں۔ساڑھے تین بجے ہیں ابھی تک لوٹے نہیں۔بہت دن سے ان کو شوق دید تھا۔ان کی واپسی پر اگر کوئی حالات قابل ذکر ہوئے تو عرض کروں گا انشاء اللہ تعالیٰ۔حضرت اقدس نے نماز کے بعد نو مسلموں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام پہنچانے کے لئے مضمون لکھنا شروع کیا اور جناب چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کو تر جمہ کے لئے ساتھ ساتھ دے رہے ہیں۔